اسلام آباد . مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوا، عوام مشکلات کا شکار ہیں، نظام کے اندر مداخلت کی وجہ سے یہ دن دیکھنے پڑ رہے ہیں، آئینی نظام میں مداخلت ختم ہونے تک ملک نہیں چلے گا۔
شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب چیئرمین پہلے فیصلے کرسکتے تھے نہ اب، نیب ترمیمی آرڈیننس سے حکومت نے خود کو این آر او دیا، موجودہ حکومت کے ہر محکمے میں اسکینڈل موجود ہیں، ہمیں آج تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہمارا جرم کیا ہے، چیئرمین نیب ہمیں صرف ہمارا جرم بتا دیں۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت تباہ کر دی گئی، ملک میں چینی آٹا کے سکینڈلز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جو کیا گیا سب کے سامنے ہے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں فون کر کے اراکین کو بلایا گیا، اس حکومت کی گنتی بھی کمزور ہے، اس ملک میں الیکشن چوری ہوا۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام