صفحہ اول / کشمیر / بی جے پی اورآرایس ایس مقبوضہ کشمیرمیں فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہیں،جگموہن سنگھ

بی جے پی اورآرایس ایس مقبوضہ کشمیرمیں فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہیں،جگموہن سنگھ

سرینگر . بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں آل پارٹیز سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین جگموہن سنگھ رائنا نے کہا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس آج اقلیتی برادریوں کے دو شہریوں کے قتل کے بعد مقبوضہ علاقے کی صورتحال کو فرقہ واریت کا رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جگموہن سنگھ رائنا نے ان خیالات کا اظہار ایک انٹرویو میں سرینگر میں دو اساتذہ ستیندر کور(سکھ خاتون) اور دیپک چند (کشمیری پنڈت)کے نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں قتل پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ بعض عناصر کی طرف سے مقبوضہ علاقے فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت غیر ضروری طور پر اشتعال کو ہوا دے کر غیر یقینیت کی صورتحال پید ا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو اس صورتحال سے مناسب طورپر نمٹنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نہ صرف بعض عناصر بلکہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ بھی چاہتی ہیں کہ "معصوم سکھ نوجوانوں” کو استعمال کرکے حالات کو خراب کیاجائے۔

جگموہن سنگھ رائنانے کہا کہ سکھ نوجوانوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور انہیں گھروں سے باہر نکلنے کے لیے کہا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اکثریتی مسلم کمیونٹی اور اس کے رہنمائوں سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں اور اس واقعے کی مذمت کریں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیدروں کو صورتحال کاادراک کرناچاہیے اورسکھ برادری کے ساتھ مل کر صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکنا چاہیے ۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے