صفحہ اول / شہر شہر / علماءکرام معاشرے کا ممتاز اور اہم ترین طبقہ ہیں، زاہد حسین

علماءکرام معاشرے کا ممتاز اور اہم ترین طبقہ ہیں، زاہد حسین

فیصل آباد . ڈویژنل کمشنر زاہد حسین نے پاکستان علماءکونسل واتحادی جماعتوں کے وفد سے ملاقات کی۔مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان علماءکونسل وممبر اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب علامہ طاہر الحسن نے وفد کی قیادت کی۔

اجلاس کے آغاز میں خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر الحسن نے کمشنر کو فیصل آباد تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان علماءکونسل ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور پائیدار امن کیلئے مصروف عمل ہے اورپیار،محبت،بھائی چارہ اور امن کا درس دیتا ہے اور تمام مکاتب فکر کے علماءکرام نے ہمیشہ فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے اہم کردار ادا کیا جس کا تسلسل آئندہ بھی جاری رہے گا۔

وفد میں مولانا رفیق جامی،مولانا عبیداللہ گورمانی،مفتی نصراللہ عزیز،علامہ غلام اکبر ساقی،مولانا امین الحق،مولانا اظہار الحق،صاحبزادہ حمزہ طاہر الحسن،مولانا غلام اللہ خان،مولانا ناظم حسین،قاری عمر،مولانا طیب گورمانی،قاری کلیم نجم ودیگر علماءکرام موجود تھے۔

ڈویژنل کمشنر نے علماءکرام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژن میں امن وامان کی مثالی فضا کا سہرا تمام مکاتب فکر کے علماءکرام کے سر ہے۔انہوں نے علماءکے مثبت رویوں اورمخلصانہ کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ عید میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر بھی اتحاد ویگانگت اورہم آہنگی کو برقرار رکھنا وقت کا شدید ترین تقاضا ہے لہذا تمام مکاتب فکر کے علماءکرام اورمذہبی رہنما رواداری،پیارومحبت اور باہمی تعاون کی فضاءکو مزید تقویت دینے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ کسی شرپسند یا تخریب کارکو کشیدگی پھیلانے کاموقع نہ ملے۔

انہوں نے کہا کہ علماءکرام معاشرے کا ممتاز اور اہم ترین طبقہ ہیں جن کی رہنمائی سے لوگوں کی اصلاح ہوتی ہے لہذا وہ بھائی چارے،صبروتحمل اوربرداشت کی ترغیب دینے کا درس جاری رکھیں۔ کمشنر نے کہا کہ قانون کی پاسداری کو یقینی بنانا ترجیح ہے اس ضمن میں علماءکرام کے تعاون اور تجاویزکا خیر مقدم کریں گے۔

انہوں نے شہریوں کو کورونا سے بچاو کے لئے ویکسین لگوانے اور احتیاطی تدابیر کا پیغام عام کرنے کی بھی اپیل کی اورژویژنل انتظامیہ کی طرف سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔آخر میں امن وامان کے قیام کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے