صفحہ اول / شہر شہر / چنیوٹ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 12ربیع الاول کے پروگرامز ترتیب

چنیوٹ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 12ربیع الاول کے پروگرامز ترتیب

چنیوٹ ۔ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ربیع الاول کے مقدس مہینے میں ”ہفتہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم ”کے سلسلے میں تقریبات کا شیڈول ترتیب دے دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سید محمد مسعود نعمان نے انتظامات کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ ہفتہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تقریبات کا سلسلہ 12 ربیع الاول تک جاری رہے گا،انہوں نے مزید کہا کہ ان ایام میں تعلیمی اداروں میں قرآنی خطاطی، نعتیہ وتقریری مقابلہ جات ہونگے۔پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالوں کو انعامات دئیے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ پروگرام کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے نعتیہ مشاعرہ اور ”سیرت النبی کانفرنس” بھی منعقد ہو گی جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طالب علم شان رسالت پر اظہار خیال کریں گے۔

آخر میں انکا کہنا تھا کہ 12 ربیع الاول کی شام ڈپٹی کمشنر آفس کی عمارت کو برقی قمقموں سے روشن کیا جائے گا، اجلاس میں اے ڈی سی آر عمران عصمت پنوں، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزسید منور شاہ، ڈی آئی او ریاض حسین مارتھ، ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن سعید احمد، سی او ایم سی رانا نواز و دیگر بھی موجود تھے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے