صفحہ اول / کھیل اور کھلاڑی / جھنگ مائی ہیر سٹیڈیم میں دو روزہ اتھلیٹکس کے مقابلہ جات کا انعقاد

جھنگ مائی ہیر سٹیڈیم میں دو روزہ اتھلیٹکس کے مقابلہ جات کا انعقاد

جھنگ . سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے مطابق محکمہ کھیل جھنگ کی جانب سے مائی ہیر سٹیڈیم میں اتھلیٹکس کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا جس میں پانچ سو کے قریب بوائز ایند گرلز کھلاڑیوں نے حصہ لیا .

حکومتی ہدایا ت کی روشنی میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کی روشنی میں محکمہ کھیل جھنگ نے مائی ہیر سٹیڈیم میں دو روزہ اتھلیٹکس کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا جس میں ضلع بھر سے پانچ سو کے قریب بوائز ایند گرلز اتھلیٹس نے شر کت کی۔

اس موقع پر جیولین تھرو،لانگ جمپ،ہائی جمپ،گولہ تھرو، ڈ سکس تھرو اور سو میٹر سے تین ہزار میٹر تک کی دوڑ کے مقابلہ جات کروائے گئے۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے کھیلوں کے ایسے مقابلہ جات قابل تحسین ہیں او ر اس سے ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور وہ ملک و قوم کا نام روشن کر نے کا عزم رکھتے ہیں۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد عمران کا کہنا ہے کہ سپورٹس کیلنڈر میں شامل تمام کھیلوں کو شیڈول کے مطابق کرایا جائے گا اور کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مقابلہ جات میں اچھا کھیل پیش کر نے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ٹرافیاں اور میڈلز بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں۔محمد عمران کا کہنا تھا کہ ڈویژن بھر میں جھنگ کے کھلاڑی اچھا کھیل پیش کر کے میڈلز جیتے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے