صفحہ اول / پاکستان / چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع غیر قانونی وبدنیتی پر مبنی ہے،بلاول بھٹو

چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع غیر قانونی وبدنیتی پر مبنی ہے،بلاول بھٹو

کراچی . بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہے، سلیکٹڈ حکومت اپوزیشن کو مسلسل نشانہ بنائے رکھنا چاہتی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت وزیراعظم اور ان کے خاندان و رفقاء کو احتساب سے استثنٰی دیتے ہوئے اپوزیشن کو نشانہ بنانے کا عمل جاری رکھنا چاہتی ہے، پینڈورا پیپرز کے بعد خاص طور پر حکومت خود کو احتساب سے بچانا چاہتی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے احتساب عدالت پیشی کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرڈیننس لانا غیر مناسب ہے، اسمبلیوں سے قانون سازی ہونی چاہیے، قانون سازی کرنی ہے تو مہنگائی کیخلاف کریں، آپ اپنی مرضی کی قانون سازی لا رہے ہیں، سب سے محترم ادارے پارلیمنٹ کو بائی پاس نہیں کیا جانا چاہیے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ انتخابات جلد ہوں یا وقت پر ہوں عمران خان کہیں نظر نہیں آتے، 2016 میں کہتے تھے جن کے آفشور اکاؤنٹس ہیں وہ سب چور ہیں، آج وزراء کے آفشور اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے