صفحہ اول / کھیل اور کھلاڑی / پنجاب بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے دن رات کوشاں ہے، تیمورحیات

پنجاب بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے دن رات کوشاں ہے، تیمورحیات

شاہ جیونہ ۔ صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور حیات خان بھٹی نے کہا ہے کہ وہ پنجاب بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے دن رات کوشاں ہے وہ دن دور نہیں کہ پاکستان کھیل کی دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گا ۔

یونین کونسل سطح پر کھیلوں کے میدان سجانے کا مقصد کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے میدان اور سہولیات فراہم کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منڈی شاہ جیونہ میں سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی روز تقسیم انعامات کی تقریب میں کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور حیات خان بھٹی نے کہا کہ منڈی شاہ جیونہ جیسے پسماندہ علاقے میں کھیلوں کے میدان سجانے کا مقصد وزیر اعظم عمران خان کے کھیل اور کھلاڑیوں کی فلاح کے ویژن کو پورا کرنا ہے جس میں پنجاب حکومت پوری طرح کامیاب ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی کھیلوں میں دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ کھلاڑی ملکی و غیر ملکی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد عمران نے کہا کہ شاہ جیونہ سپورٹس فیسٹیول صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور حیات خان بھٹی کے احکامات کی روشنی میں کرایا گیا جس میں کرکٹ،والی بال،اتھلیٹکس اور رسہ کشی کے مقابلہ جات ہوئے جن میں540کھلاڑیوں اور 60 آفیشلز نے شرکت کی ۔

انہوں نے بتایا کہ صوبائی وزیر رائے تیمور حیات خان کی خصوصی ہدایات پر سپورٹس فیسٹیول میں کھلاڑیوں کے لئے یونیفارم ، نقد انعامات ،ٹرافیاں،میڈلز اور اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ شائقین کے لئے بیٹھنے اور پینے کے پانی سمیت خاطر خواہ انتظامات کئے گئے تھے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے