صفحہ اول / شہر شہر / اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو ہرصورت یقینی بنایا جائے،عمران محمود

اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو ہرصورت یقینی بنایا جائے،عمران محمود

جھنگ ۔ ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمود نے ڈسٹرکٹ جھنگ کا دورہ کیا ۔ ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمود کےڈسٹرکٹ پولیس آفس پہنچنے پر جھنگ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آرنر پیش کیا ۔آر پی او فیصل آبا د نے ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک کے ہمراہ پولیس افسران سے میٹنگ کی ، میٹنگ میں رانا خالد رشید ایس پی انسوسٹی گیشن جھنگ ، جملہ DSP/SDPOs ، جملہSHOs و انچارج برانچز نے شرکت کی ۔

آر پی او فیصل آباد نے سرکل افسران و SHOs کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا آپ سب فرض کی بجاآوری پرتوجہ مر کوزکرتے ہوئے اپنی پراگریس کو مزید بہتربنائیں اور اپنے فرائض نہایت ایمانداری اور محنت سے ادا کریں،سنگین مقدمات کی تفتیش بروقت مکمل کی جائے ،اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ،سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انکے مسائل کے حل کیلئے تما م وسائل بروئے کار لائے جائیں ,کرپشن کرنے اور کار سرکار میں دلچسپی نہ لینے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔

آر پی او فیصل نے ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک کے ہمراہ پولیس لائن کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے یادگار شہداءپر حاضری دی ،پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداءپولیس جھنگ کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔ آر پی او فیصل آباد نے پولیس افسران کیلئے تعمیر کئے گئے کیفی ٹیریا پولیس لائن کا افتتاح کیا اور سہولیات کا جائزہ بھی لیا ۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے