صفحہ اول / گلگت بلتستان / غذرچترال روڈ جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،مسافروں کومشکلات کا سامنا

غذرچترال روڈ جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،مسافروں کومشکلات کا سامنا

غذر . غذرچترال روڈ جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے مسافروں کو آمدورفت کے سلسلے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے دسری طرف غذر کی تحصیل پھنڈر سے شندور تک پکی سڑک کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے غذر کے راستے چترال جانے اور چترال کے راستے غذر آنے والے مسافروں خصوصا گرمیوں کے موسم میں ہزاروں کی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے.

پرویز مشرف دور حکومت میں پھنڈر تک پکی سڑک کی تعمیر مکمل ہوگئی تھی مگر دس سال کا عر صے میں صرف بیس کلومیٹر کی سڑ ک کی تعمیر نہ ہوسکی گلگت بلتستان آنے والے ہزاروں سیاح سالانہ اس روڈ پر سفر کرتے ہیں مگر وقت کے حکمرانوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے تاحال یہ اہم سڑک کی تعمیر نہ ہونے سے یہاں آنے ہزاروں سیاحوں کو سفر میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پر رہا ہے.

جبکہ پھنڈر سے ٹیرو اور بارست تک سڑک پکی نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے عوام کو آمدورفت کے سلسلے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف نے پھنڈر سے شندور تک پکی سڑک کی منظوری دینے کے باوجود اس منصوبے پر کام نہ ہوسکا.

دوسری طرف اگر یہ سڑک کی تعمیر مکمل ہوجائے تویہ سڑک شاہراہ قراقرم کے متبادل کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے مگر کم لاگت میں تعمیر ہونے والے اس اہم منصوبوں کو کئی سال گزرنے کے باوجود بھی فنڈز فراہم نہ کرنے سے پایہ تکمیل کو نہیں پہنچایا جاسکا ۔

ایک طرف وفاقی حکومت سیاحت کے فروغ کے حوالے سے بلند بانگ دعوے کر رہی ہے دوسری طرف سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے عوام اور سیاحوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے