صفحہ اول / شہر شہر / جھنگ ، ٹارگٹڈ آپریشن ،جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ

جھنگ ، ٹارگٹڈ آپریشن ،جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ

جھنگ (نامہ نگار) ریجنل پولیس آفیسر فےصل آباد عمران محمود نے ڈسٹرکٹ جھنگ کا دورہ کیا ،اپنے دورہ جھنگ میں ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی کے ہمراہ پولیس افسران سے کرائم مےٹنگ کی ۔ میٹنگ مےں DSP لےگل،DSP انوسٹی گیشن ،DSP آرگنائزڈ کرائم، جملہSDPOs سرکل ہائے و جملہSHOs نے شرکت کی ۔ریجنل پولیس آفیسر نے میٹنگ کے آغاز پر سرکل سطح پر کرائم چارٹ کا تقابلی جائزہ لےا ۔

اس موقع پر آر پی او فیصل آباد کا کہنا تھا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق جدید پولیسینگ اور سمارٹ ورکنگ کے ذریعے لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور امن کا قیام اولین ترجیح ہے۔آر پی او فیصل آباد نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات کی تفتیش جلد مکمل کی جائے۔ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور انکی جائیداد کی قرقی کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔

سرکل افسران تفتیش کے معیار ،کارکردگی اور مقدمات کی یکسوئی میں اپنا کردار ادا کریں۔تفتیشی افسران جدید دور کے تقاضوں کے مطابق دستیاب ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے عملی اقدامات کریں ۔ مویشی چوروں ،رسہ گیروں و دیگر جرائم پےشہ عناصر اورتعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کے خلاف منظم کاروائی کی جائے ۔

حالیہ دہشت گرد ی کے پیش نظر مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی فول پروف بنائی جائے ،نیشنل ایکشن پلان کے تحت ساونڈ سسٹم کی خلاف ورزیوں پرسخت کاروائی کی جائے۔جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ آپریشن کئے جائیں تاکہ عوام کے جان و مال کے دشمن پیشہ ور مجرمان کو قانون کی گرفت میں لانے کا عمل مزید تیز ہو سکے۔تمام پولیس افسران قانون کی یکساں طور پر نفاذ کو یقینی بناتے ہوئے سروس ڈلیوری میں مزید بہتری لائیں اور اپنے علاقہ جات میں موثرگشت کو یقینی بنائیں۔

سرکل افسران ٹھیکری پہرہ اور گشت کے نظام کومانیٹر کریں اور سنگین نوعیت کے جرائم کی صورت میں خود موقع پر جائیں ۔ بہتر کارکردگی پرآر پی او فیصل آباد نے DSP لیگل مظہرفاروق سدھانہ اورSHO کوٹ شاکر SI اعجاز احمد کو تعریفی سرٹیفکیٹ و نقد انعام سے نوازا ۔

آر پی او فیصل آباد نے واضح کیا کہ جرائم کے خاتمے اور شہریوں کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں اور شہریوں کے ساتھ اچھا رویہ اپنائیں،ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف زےرو ٹالرنس کی پالےسی اپنائی جائے گی۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے