صفحہ اول / دنیا / پاپائے روم کا دورہ یونان،پناہ گزین کیمپ کا دورہ

پاپائے روم کا دورہ یونان،پناہ گزین کیمپ کا دورہ

لیسبوس . پوپ فرانسس نے ماورونی نامی پناہ گزینوں کے ایک کیمپ میں بسنے والے پناہ کے متلاشی افراد سے ملاقات کے بعد کہا کہ عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے خوف پھیلانا بہت آسان ہے

ٹی آر ٹی کے مطابق دنیا بھر کے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے آج یونانی جزیرے لیسبوس میں پناہ گزینوں کے ایک مرکز کا دورہ کیا۔اس دوران پاپائے روم نے پناہ گزینوں کو سیاسی پروپیگینڈا کے لیے نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی۔

پوپ فرانسس نے ماورونی نامی پناہ گزینوں کے ایک کیمپ میں بسنے والے پناہ کے متلاشی افراد سے ملاقات کے بعد کہا کہ عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے خوف پھیلانا بہت آسان ہے پوپ نے مہاجرین سے خطاب کرتے ہوئے کہ وہ یہاں ان کی آنکھوں میں دیکھنے آئے ہیں جو کہ خوف اور امید سے بھری ہیں۔

اس سے قبل پوپ فرانسس سن 2016 میں یونانی جزیرے پر موجود پناہ گزینوں سے ملاقات کے بعد بارہ مسلمان شامی مہاجرین کو پناہ فراہم کرنے کے لیے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔واضح رہے کہ مہاجرین کی ایک بڑی تعداد لیسبوس جزیرے کو یورپی سرزمین تک پہنچنے کے لیے ایک گزرگاہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے