ایڈیلیڈ . ٹی 20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے کھیلتے ہوئے بنگال ٹائیگرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بناسکی، بنگلہ دیش کی جانب سے نجم الحسن شنٹو 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے 4، شاداب خان 2 جبکہ افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 128 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے محتاط آغاز فراہم کیا، جس کے باعث قومی ٹیم ابتدا سے پریشر میں نظر آئی۔
کپتان بابراعظم ایک بار پھر اوپننگ میں اچھی کار کردگی دکھانے میں ایک بار پھر ناکام نظر آئے ، انہوں نے 33 گیندوں پر 25 رنز بنائے، محمد رضوان 32 جبکہ محمد نواز 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
میچ کے اختتامی لمحات میں نوجوان بلے باز محمد حارث نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 18 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز کھیلی، شان مسعود بھی 24 رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیلی، بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد، عبادت حسین اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بابر اعظم نے کہا کہ جیت ہمیشہ آپ کا اعتماد بڑھاتی ہے ، دوشکست کے بعد اب ہم اس میچ پر فوکس کررہےہیں ، ٹیم میں کوئی تبدیلیاں نہیں کی گئی ہیں۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام