جھنگ ۔ آر پی او فیصل آباد عمران محمود نے اپنے دورہ جھنگ میں ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی کے ہمراہ پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کی ۔ میٹنگ میں رانا خالد رشید SP انوسٹی گیشن جھنگ ، DSP لیگل،DSP پٹرولنگ، DSP ٹریفک ، جملہSDPOs سرکل ہائے، جملہSHOs ،انچارج انوسٹی گیشنزوانچارج برانچزنے شرکت کی ۔
ریجنل پولیس آفیسر نے میٹنگ کے آغاز پر سرکل سطح پر کرائم چارٹ کا تقابلی جائزہ لیا اور افسران کو عوام اور دیگر اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن کو مزید موئثر بنانے کے ساتھ ساتھ منشیات ڈیلروں رسہ گیروں ، سود خوروں ، ٹاﺅٹوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف منظم کاروائی کرنے کی ہدایت کی گئی نیز سنگین مقدمات کی تفتیش کو جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچانے پر زور دیا گیا ۔
آر پی او نے واضح کیا کہ کریمنلز کے خلاف خصوصی اقدامات کئے جائیں اور معاشرے کو کریمنلز سے پاک کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔ تمام افسران کو انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مزید فعال کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔ تفتیشی افسران جدید دور کے تقاضوں کے مطابق دستیاب ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے عملی اقدامات کریں۔
اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ ہم سب نے مل کر کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے ، ہر پولیس آفیسر سائلین کے ساتھ اچھا رویہ اپنائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاران کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی نیز بد عنوان اور نا قابل اصلاح افراد کی اس محکمہ میں کوئی جگہ نہ ہے ۔
آر پی او فیصل آباد عمران محمودنے اپنے دورہ جھنگ میں جوڈیشل مالخانہ کی بھی انسپکشن کی جہاں انہوں نے مالخانہ کی بلڈنگ ومال مقدمات کا جائزہ لیا اورریکارڈ کی جانچ پڑتال کی ۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام