صفحہ اول / شہر شہر / جام کمال کو مستعفی ہونے کے لیے آج شام 5 بجے تک مہلت

جام کمال کو مستعفی ہونے کے لیے آج شام 5 بجے تک مہلت

کوئٹہ ۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان نے وزیر اعلیٰ بلوجستان جام کمال کو مستعفی ہونے کے لیے آج شام 5 بجے تک کی مہلت دے دی۔

صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ اگر جام کمال نے استعفیٰ نہ دیا تو عدم اعتماد سمیت تمام آپشنز استعمال کریں گے۔وزیر اعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاری بھی مکمل ہے .

دوسری جانب ‏ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا ہے کہ جام کمال استعفیٰ نہیں دینگے، ناراض دوستوں کو منانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں،ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جام کمال کو اتحادیوں کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے