صفحہ اول / دنیا / کینیڈا میں مسلمان شخص کی تحقیر کرنے پر 18 ماہ کی سزائے قید

کینیڈا میں مسلمان شخص کی تحقیر کرنے پر 18 ماہ کی سزائے قید

کینیڈا . کینیڈا میں ایک مسلمان کاروباری شخصیت کو ’’دہشت گرد‘‘ سے تعبیر کرنے والے ایک سیاستدان کو 18 ماہ کی سزائے قید صادر کر دی گئی۔

کینیڈا میں حلال ریستورانوں کی چین کے مالک محمد فقیح کو اپنی ویب سائٹ اور سماجی رابطوں کے پیجز پر ہدف بنانے والے سیاستدان کیوِن جانسٹن کو 18 ماہ قید کی سزا دی گئی ہے۔

کیلگری شہر میں بلدیہ میئر امیدوار جانسٹن کو محمد فقیح کے برخلاف سال 2017 میں نفرت آمیز بیانات کی پاداش میں 2019 میں اڑھائی ملین کینیڈین ڈالر کا جرمانہ کیا گیا تھا۔

جرمانے کی سزا کو قطعی فیصلے سے منسلک کرنے والی عدالت نے اپنی پیشی میں جانسٹن کے دوبارہ محمد فقیح اور دین اسلام کے خلاف نفرت پر مبنی بیانات نہ دے سکنے کو بھی اپنے فیصلے میں جگہ دی تھی۔

ٹی آر ٹی کے مطابق کینیڈین سیاستدان کی جانب سے نفرت آمیز بیانات کو جاری رکھنے پر اونٹاریو ہائی کورٹ کے جج فریڈ میئرز نے کیون جانسٹن کے بارے میں دوبارہ سے فیصلہ صادر کیا ہے۔

فقیح کے بارے میں ’’دہشت گرد‘‘ اور بچوں کے قاتل جیسے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر جج نے ملزم کے اس سے قبل کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے کے جواز میں اب کی بار 18 ماہ کی سزائے قید صادر کی ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے