مری . وزیراعظم عمران خان نے مری نتھیا گلی میں بین الاقوامی ہوٹل کےسنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ اوورسیز پاکستانی ہیں، بدقسمتی سے ہم اتنے بڑے اثاثے سے فائدہ نہیں اٹھاسکے، حکومت کا کام عوام کی بہتری ہوتی ہے ، ملکی ترقی کیلئے بیرون ملک پاکستانیوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاناہوگا۔
وزیراعظم عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا اوورسیز پاکستان آئیں ،سرمایہ کاری کریں ،تمام رکاوٹیں دورکریں گے، سیاحت پر صحیح معنی میں توجہ دی تو بیرون ملک قرضہ اتارسکتے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسوقت ملک کی دولت میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے ، اوورسیز پاکستانی چاہتے ہیں جب وہ آئیں تو ان کیلئے آسانیاں ہوں، 90لاکھ پاکستانی بیرون ممالک میں رہتے ہیں اور سب سے زیادہ پیسے اور ہنرمند پاکستانی ملک سے باہر بیٹھےہیں، ہم نے ٹیلنٹ کومواقع نہیں دیئے اس لئے وہ بیرون ملک چلاگیا ، ہم نے اپنی نوجوان آبادی کو نوکریاں دینی ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ہم نے اپنی تاریخ میں ایکسپورٹ بڑھانے کی کوشش ہی نہیں کی، ملک تب امیر ہوتاہے جب اس کے پاس دنیا کو بیچنے کیلئے چیزیں ہوں، پاکستان کی اس بار 30ارب ڈار کی ایکسپورٹ ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی حکومت نے ایکسپورٹ بڑھانے کی کوشش ہی نہیں کی، ایکسپورٹ بڑھےگی تو قرضہ واپس اور روپیہ مضبوط ہوگا، ڈالر آئیں گے تو ذخائر بڑھیں گے مہنگائی اورغربت کم ہوگی۔
اوورسیزپاکستانیوں کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کاری کیلئے اوورسیزپاکستانیوں کو مواقع فراہم کرنے ہیں، بدقسمتی سے اوورسیزصرف پلاٹس خریدتے تھے اور یہاں قبضہ ہوجاتاتھا، ہمارا نظام ہی ایسا تھا کہ اوورسیز پاکستانی کچھ بھی نہیں کرسکتے ہیں، ہماری جنگ اس سسٹم کو ٹھیک کرنے کیلئے ہے۔
قانون کی بالادستی سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم قانون کی بالادستی کی جنگ لڑرہےہیں، قانون کی بالادستی کے بغیر کوئی ملک خوشحال نہیں، قانون کی بالادستی ہوگی اوورسیز پاکستانی آکرسرمایہ کاری کریں گے، پرانے لوگوں نے اربوں روپے چوری کرکے باہربڑے محلات بنالئے،کراچی سے پیسہ لیکر دبئی میں لگایاجاتاہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اب ہماری انڈسٹری چل پڑی ہے ، سیاحت میں اتنی صلاحیت ہے کہ اس سے فائدہ اٹھائیں، سیاحت کے ذریعے ہم ملکی دولت میں تیزی سے اضافہ کرسکتے ہیں، کےپی میں 2013 سے 2018سیاحت میں تیزی سے ترقی ہوئی ، عید کی چھٹیوں پر کےپی میں 27لاکھ سیاح آئے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریزارٹس کیلئےلیز پر کےپی اور جی بی میں زومنگ کررہےہیں، سیاحت کیلئے اشیا کی امپورٹ میں چھوٹ دینے کی کوشش کریں گے ، سیاحت پر صحیح معنی میں توجہ دی تو بیرون ملک قرضہ اتارسکتے ہیں، اوورسیز پاکستان آئیں ،سرمایہ کاری کریں ،تمام رکاوٹیں دورکریں گے۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام