واشنگٹن . امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے خبردار کیا ہے کہ اگر طالبان، افغانستان کے مقتدر حلقوں کو یکجا کرنے اور حکومت مستحکم کرنے میں ناکام رہے تو ملک میں خانہ جنگی ہونے کا خدشہ ہے.
داعش جیسے دہشتگردنئے روپ میں سامنے آ سکتے ہیں.دوسری جانب امریکی فوجی اڈوں میں افغانوں کی موجودگی پر یورپ نےتشویش کا اظہار کیاہے۔
غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق جنرل مارک ملی کا کہنا ہے کہ عسکری تجربے کی بنیاد پر میرا اندازہ یہ ہے کہ حالات خانہ جنگی کی جانب جا سکتے ہیں، میں نہیں جانتا کہ طالبان مقتدر حلقوں کو اکھٹا کرکے حکومت کرنے میں کامیاب ہو سکیں گے یا نہیں۔
جرمنی کی غام اشٹائن ایئر بیس سےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے جنرل ملی نے کہا کہ اگر طالبان ایسا نہیں کر سکتے تو اگلے3 سال میں القاعدہ کی تشکیل نو، شدت پسند تنظیم داعش جیسے دہشت گرد ایک نئے روپ میں سامنے آ سکتے ہیں۔دریں اثناءیورپی ممالک امریکا سے اس بات کی یقین دہانی حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہیں کہ جن افغان پناہ گزینوں کو یورپ کی سرزمین پر امریکی فوجی اڈوں میں رکھا گیا ہے، انہیں امریکا منتقل کیا جائے گا۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام