صفحہ اول / پاکستان / پنجا ب میں نویں اور دسویں محرم کو ڈبل سواری پر پابندی،صوبائی کابینہ کافیصلہ

پنجا ب میں نویں اور دسویں محرم کو ڈبل سواری پر پابندی،صوبائی کابینہ کافیصلہ

لاہور ۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں 4نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔پنجاب کابینہ نے محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور کےلئے فول پروف سکیورٹی پلان کی منظوری دی۔پنجاب کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجا ب میں نویں اور دسویں محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ حساس مقامات اور جلوسوں کے راستے پر موبائل سروس بند رہے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ صوبائی وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی اپنے متعلقہ اضلاع میں سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں گے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے صوبائی وزرائ، مشیران اور معاونین خصوصی کو فی الفور اپنے اضلاع میںجا کر عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے کئے جانے والے ا قدامات کی مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ یوم عاشور پر قیام امن کے لئے ضلع کی سطح پر باقاعدگی سے میٹنگز کی جائیں اورتمام جلوسوں او رمجالس کی سی سی ٹی وی کوریج یقینی بنائی جائے۔

محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور پرامن فضا کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے ضلعی وڈویژنل امن کمیٹیوں کے ارکان متحرک کردار ادا کریں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ قابل اعتراض مواد کی اشاعت و تقسیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ ضابطہ اخلاق کی پابندی پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوںنے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے آپس میں قریبی رابطہ رکھیں اورسکیورٹی انتظامات کی باقاعدگی سے مانٹیرنگ کی جائے۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے صوبے کے سیلاب متاثرہ علاقوں کےلئے خصوصی امدادی پیکیج پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ فصلوں اور املاک کو پہنچنے والے نقصانات کا جلد ازالہ کیاجائے گا- پنجاب کابینہ نے کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کی از سر نو تشکیل کی منظوری دی۔صوبائی وزیر خزانہ محسن لغاری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

پنجاب کابینہ نے کابینہ سٹینڈنگ برائے قانونی امور کی ازسرنو کی تشکیل کی منظوری دی۔صوبائی وزیرپبلک پراسیکیوشن و کوآپریٹو راجہ بشارت کمیٹی کے سربراہ ہوںگے۔پنجاب کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کی ازسرنو تشکیل کی منظوری دی۔صوبائی وزیرپبلک پراسیکیوشن و کوآپریٹو راجہ بشارت کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

کابینہ اجلاس میں بلوچستان میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہداءکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔پنجاب کابینہ نےشہےد ہونے والے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز میجرجنرل امجد حنیف، بریگیڈئیر محمد خالد،میجر سعیداحمد، میجر طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاضکو خراج عقیدت پیش کیا۔ کابینہ کے اجلاس میں شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہارکیاگیا-

پنجاب کابینہ نے سیلاب اور بارشوں کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔پنجاب کابینہ نے سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہارکیا۔کابینہ اجلاس میںسیلاب و بارشوں کے باعث جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے کہاکہ ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے پر ہر آنکھ اشکبار ہے او رہم شہےد فوجی افسروں کو سلام پےش کرتے ہیں۔شہیدلےفٹےننٹ جنرل سرفراز علی اوردےگرفوجی افسروںنے اپنی زندگیاں فرض کی ادائیگی پر قربان کیں۔

چودھری پرویز الہٰی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے صرف صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔آپ میری ٹیم ہیں او رہم سب نے ٹیم بن کر عوام کو ریلیف دینا ہے۔عوامی ویلفیئر کے ایسے کام کریں جس سے اس حکومت کا واضح فرق نظر آنا چاہےے۔انہوںنے کہاکہ صوبے کے عوام کو ڈلیور کرنا ہے اور آپ کے کام خود بولنے چاہئیں۔صوبائی وز راء، مشیران، معاونین خصوصی او رمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے