صفحہ اول / شہر شہر / نشتر پناہ گاہ کو رواں ماہ فعال کردیا جائے گا، مدثر ریاض ملک

نشتر پناہ گاہ کو رواں ماہ فعال کردیا جائے گا، مدثر ریاض ملک

ملتان۔ ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر پنجاب مدثر ریاض ملک نے کہاہے کہ وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر نشتر پناہ گاہ کو رواں ماہ فعال کردیا جائے گا۔جنوبی پنجاب کی اس اپنی نوعیت کی اس جدید سہولیات سے آراستہ پناہ گاہ میں بیک وقت 144 سے زائد مرد و خواتین کے قیام کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان آمد پر نشتر پناہ گاہ کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر نے پناہ گاہ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور بریفنگ لی۔وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی رانا الطاف اور ایم ایس ڈاکٹر امجد بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈائرکٹر جنرل سوشل ویلفیئر پنجاب مدثر ریاض ملک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پناہ گاہ کو فوری فعال کرکے کا ٹاسک دیا ہے۔75 ملین کی لاگت سے پناہ گاہ کا رواں ماہ افتتاح کیا جائے گا۔

مدثر ریاض ملک نے کہا کہ پناہ گاہ میں۔ رہائش پذیر 144 مرد و خواتین کو قیام و طعام کی۔مفت سہولت دی جائے گی اس سلسلے میں مخیر حضرات کی مدد بھی حاصل کی جائے گی۔ڈی جی سوشل ویلفیئر کا کہنا تھا کہ اولڈ ایج ہوم اور نشمین کو اپ گریڈ کرنے کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں۔شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے محمکہ سوشل ویلفیئر میں صحیح معنوں میں اصلاحات نافذ کرینگے۔

مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ صوبے بھر میں 20 سے زائد پناہ گاہیں بنائی جاچکی ہیں پورے ساوتھ پنجاب میں یہ دوسری پناہگاہ ہے سوشل ویلفیئر کے پلیٹ فارم لسے سپیشل پرسنز اور برزگ شہریوں کیلئے نئے فلاحی منصوبے بھی لانچ کئے جارہے۔ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر پنجاب مدثر ریاض ملک نے گزشتہ روز دورہ ملتان کے دوران اولڈ ایج ہوم اور صنعت زار کا دورہ بھی کیا اور متعلقہ حکام سے بریفننگ لی۔

ڈی جی سوشل ویلفیئر پنجاب مدثر ریاض ملک نے اولڈ ایج ہوم ک فوری تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کے احکامات بھی جاری کئے جبکہ صنعت زار میں خواتین کو ہنر مند بنانے کیلئے نئی کورسز کی کلاسوں کو بھی شروع کرنے کی ہدایت کی۔مدثر ریاض ملک نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا اولڈ ایج ہوم اور صنعت زار سمیت سوشل ویلفیئر کیلئے خصوصی وژن ہے جس کے تحت خواتین اور بزرگوں کو سہولیات فراہم کرکے معاشرے کا فعال رکن بنائیں گے۔

قبل ازیں ڈی جی سوشل ویلفیئر نے صنعت زار میں جاری مختلف ٹریننگ کورسز کا معائنہ بھی کیا اور کہا کہ پاکستانی مصنوعات دنیا بھر میں متعارف کرانے کیلئے نئےکورسز کا آغاز کررہے ہیں۔خواتین کو ہنر مند بنانے کیلئے جدید تقاضوں کے مطابق کورسز متعارف کرائے ہیں۔

ڈی جی سوشل ویلفیئر نے اولڈ ایج ہوم کے دورے کے موقع پر برزگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اولڈ ایج ہوم کی تزئین و آرائش کیلئے فنڈز فراہمی کا آغاز ہوگیا ہے ۔بے گھر برزگوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بھی رجسٹرڈ کرایا جارہا ہے تاکہ انکی کفالت کی جاسکے۔مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ سوشل ویلفیئر کے تمام ذیلی محکموں کو بھی خصوصی گرانٹ فراہم کرینگے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے