صفحہ اول / کشمیر / مقبوضہ کشمیر، بھارت فورسز کی ریاستی دہشتگردی 2نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر، بھارت فورسز کی ریاستی دہشتگردی 2نوجوان شہید

پلوامہ . مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی ریاستی دہشتگردی میں مزید 2کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے 2کشمیری نوجوانوں کوپلوامہ میں فائرنگ کرکے شہید کیا۔

بھارتی فورسزنے شہید نوجوانوں کی لاشیں بھی قبضے میں لے لیں۔رمضان کے مقدس مہینے میں بھی بھارتی فورسزنے پلواما اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کررکھا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کومشکلات کا سامنا ہے۔۔نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران متعدد نوجوانوں کوگرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔

بھارتی فوجی گھروں میں گھس گئے اورخواتین سے بدتمیزی کی اورہراساں کیا۔علاقے میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بھی بند ہے۔دوسری جانب بھارت کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے ا?ل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما عبدالصمد انقلابی کوبانڈی پورہ میں ان کے گھر سے گرفتارکرلیا۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے