اسلام آباد . اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور لندن میں موجود سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مشاورت کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے نمبر گیم پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف کو اپوزیشن کی پیش قدمی سے متعلق آگاہ کیا، دونوں رہنماؤں نے موجودہ حکومت سے جلد ازجلد قوم کو نجات دلانے پراتفاق کیا۔
خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا گیا تھا اور دو روز قبل مولانا فضل الرحمان نے اس حوالے سے 48 گھنٹے میں قوم کو خوشخبری سنانے کا اعلان کیا تھا۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام