صفحہ اول / پاکستان / کراچی سے نکلا پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ لاہور کی حدود میں پہنچ گیا

کراچی سے نکلا پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ لاہور کی حدود میں پہنچ گیا

لاہور . عمران خان کی حکومت سے استعفیٰ لینے کے لیے کراچی سے نکلا پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ لاہور کی حدود میں پہنچ گیا۔عوامی مارچ کا آغاز 27 فروری کو کراچی سے ہوا تھا.

مارچ آج ساہیوال سے لاہور کے لیے روانہ ہوا تھا، جیالوں کی بڑی تعداد مارچ میں شریک ہے، پارٹی ترانوں پر دھمال ڈالے جا رہے ہیں، شرکا پرجوش نظر آتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے رات کو بلاول ہاﺅس میں قیام کیا جبکہ شرکا ءکے قیام کے لیے بلاول ہاﺅس کے قریب 4 پنڈال قائم کیے گئے ہیں، بلاول بھٹوزرداری کل ناصر باغ میں جلسے سے خطاب کریں گے جس کےبعد پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ گوجرانوالا روانہ ہو جائےگا۔

ہفتہ کو بلاول نے مختلف استقبالیہ کیمپوں سے خطاب میں کہا کہ پنجاب کا بھٹو زندہ ہے، جو کہتا تھا کہ گھبرانا نہیں ہے اب وہ خود گھبرا رہا ہے، لانگ مارچ سے اس کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں ، پسینہ نکل رہا ہے۔بلاول کا کہنا تھا کہ جمہوری طریقے سے اس سلیکٹڈ کو بھگائیں گے اور انتقام لیں گے، عمران خان ملک اور عوام کا نمائندہ نہیں بلکہ کسی اور کا نمائندہ ہے ۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے