سیسلی . یوکرین میں جاری بے گناہ قتل عام کیخلاف اٹلی سسلی مافیا شہر میں احتجاجی مظاہرے کیا گیا.ریلی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دنیا بھر کی طرح اٹلی سیسلی شہر میں بھی یوکرین میں جاری بے گناہ قتل عام کیخلاف عوام کا بھرپور احتجاج اور مظاہرے احتجاج میں بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین، سیاسی ممبران، کاروباری طبقہ، سماجی کارکنان، صحافی برادری، طلبہ و طالبات اور دیگر عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی.
مظاہرین کا کہنا تھا کہ روس کی طرف سے یوکرین میں عوام کے جاری بے گناہ قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں اقوام متحدہ، اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ یوکرین میں عوام کی جاری بے گناہ قتل عام کیخلاف جلد از جلد نوٹس لیا جائے.
اس موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے اطالوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں روس کو چاہئے کہ یوکرین کے ساتھ معاملے اور مسائل پر بات چیت کرے تا کہ بے گناہ عوام کا قتل عام نہ ہو کیونکہ ایک انسان کاا بے گناہ قتل پوری انسانیت کے قتل کے برابر ہے اس وقت ہم سب کو بے گناہ انسانوں کی قتل عام کو روکنا ہوگا تا کہ انسانیت کا تذلیل نہ ہو۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام