صفحہ اول / شہر شہر / جرائم کا خاتمہ وانصاف کی بلا تاخیرفراہمی اولین ترجیح ہے۔آر پی اوعمران محمود

جرائم کا خاتمہ وانصاف کی بلا تاخیرفراہمی اولین ترجیح ہے۔آر پی اوعمران محمود

جھنگ . آرپی او فیصل آباد عمران محمود نے بسلسلہ فارمل انسپکشن انیشی ایٹو تھا نہ شورکورٹ سٹی کا دورہ کیا۔اینشی ایٹوتھانہ شورکورٹ سٹی پہنچنے پر ڈی پی اوجھنگ حسن اسدعلوی نے ان کا استقبال کیا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔آرپی اوفیصل آباد عمران محمود نے انیشی ایٹو تھانہ شورکورٹ کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دورجدید کے تمام ترتقاضوں سے ہم آہنگ رکھنے کیلئے ایک چھت کے نیچے جدید تر سہولیات کا قیام ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔جس میں آئی ٹی کے متعلقہ تمام ترسہولیات فراہم کی گئی ہیں جس کے آنے والے دنوں میں دور رَس فوائد حاصل ہونگے۔

آرپی او فیصل آباد عمران محمود نے تھا نہ شورکورٹ سٹی کی فارمل انسپکشن کے دوران تھانہ کی صفائی ستھرائی،عمارت،فر نٹ ڈیسک،مال خانہ، تھانہ کی حوالات اور بند ملزمان کی تفصیل کو چیک کیا۔ رجسٹر ہائے تھانہ کی جانچ پڑتال کی۔ انہوں نے ہدایات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت قوانین پر عمل درآمد کر وایا جائے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید خطوط پر تفتیش مکمل کی جائے تاکہ جرائم کے خاتمہ میں مدد ملے۔

آرپی او فیصل آباد عمران محمود نے ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی کو ہدایات جاری کیں کہ جرائم برخلاف مال کو روکنے کے لیے منظم حکمت عملی ترتیب دیتے ہو ئے فوری اقدامات عمل میں لائے جائیں۔پٹرولنگ اور ناکہ بندی کے نظام کو موثر کیا جائے جبکہ تھا نہ میں آنے والے سائلین کی داد رسی کو یقینی بنانے کے لیے اندارج مقدمہ اور تفتیش کے عمل کی ذاتی طور پر نگرانی کی جائے۔

بعدازاں آر پی او فیصل آبادعمران محمود نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق میو نسپل کمیٹی شورکورٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔اس موقع پر ڈی پی اوجھنگ حسن اسد علوی اورSP انوسٹی گیشن جھنگ عثمان منیر سیفی بھی انکے ہمراہ تھے۔

متعلقہ دیہہ کے لوگوں نے انفرادی اور اجتماعی طور پر آر پی او فیصل آباد کو اپنی شکایات اور مسائل سے آگاہ کیا۔آر پی او فیصل آباد نے موقع پر ہی انکے حل کیلئے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر آر پی او فیصل آباد نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ جرائم کا خاتمہ اور امن و امان کا قیام پولیس کے اولین فرائض میں شامل ہے۔

لوگوں کی شکایات اور مسائل کے حل کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔لوگوں کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی۔سروس ڈلیوری کے عمل کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں انشااللہ مثبت نتائج برآمد ہونگے۔معاشرتی برائیوں کا خاتمہ معاشرے میں جرائم کے خاتمہ کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔سول سوسائٹی معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کیلئے پولیس کا ساتھ دے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے