چنیوٹ ۔ ڈپٹی کمشنر عاصم جاویدنے چنیوٹ کی تاریخی عمارت عمرحیات محل کا دورہ کیا، انکے ہمراہ ڈی آئی او ریاض حسین مارتھ بھی موجود تھے،
ڈپٹی کمشنر نے عمر حیات محل میں پبلک لائبریری اور دیگر امور کا معائنہ کیا، اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ عمرحیات محل تاریخی اثاثہ ہے، اسکی تزئین و آرائش کروائینگے،آئندہ بجٹ میں اس تاریخی ورثہ کو محفوظ بنانے کے لیے اسکیم شامل کروائی جائے گی، انکا مزید کہنا تھا کہ پبلک لائبریری میں مزید کتابیں رکھوائینگے۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام