صفحہ اول / شہر شہر / سنگین مقدمات کی تفتیش جلد مکمل کی جائے،آر پی اوعمران محمود

سنگین مقدمات کی تفتیش جلد مکمل کی جائے،آر پی اوعمران محمود

جھنگ ۔ آر پی او فیصل آباد عمران محمود نے اپنے دورہ جھنگ میں ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی کے ہمراہ پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کی ۔ میٹنگ میںDSP لےگل،DSP انوسٹی گیشن ، جملہSDPOs سرکل ہائے و جملہSHOs نے شرکت کی ۔ریجنل پولیس آفیسر نے میٹنگ کے آغاز پر سرکل سطح پر کرائم چارٹ کا تقابلی جائزہ لیا ۔

آر پی او فیصل آباد نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات کی تفتیش جلد مکمل کی جائے اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں ۔سرکل افسران تفتیش کے معیار ،کارکردگی اور مقدمات کی یکسوئی میں اپنا کردار ادا کریں ،سنگین مقدمات میں پارسل فرانزک لیبارٹری کو بروقت بھجوائے جائیں ۔

تفتیشی افسران جدید دور کے تقاضوں کے مطابق دستیاب ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے عملی اقدامات کریں ۔پولیس افسران عوام اور دیگر اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن مزید موئثر بنانے کے ساتھ ساتھ منشیات ڈیلروں ،رسہ گیروں و دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف منظم کاروائی کریں۔سرکل افسران ٹھیکری پہرہ کیلئے نمبرداران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کریں، گشت کے نظام کومانیٹر کریں اور سنگین نوعیت کے جرائم کی صورت میں خود موقع پر جائیں ۔

آر پی او فیصل آباد نے واضح کیا کہ جرائم کے خاتمے اور شہریوں کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں اور شہریوں کے ساتھ اچھا رویہ اپنائیں،ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی ۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے