صفحہ اول / شہر شہر / صنعتکاروں کاملکی ترقی میں کردارفراموش نہیں کیاجاسکتا،فرخ حبیب

صنعتکاروں کاملکی ترقی میں کردارفراموش نہیں کیاجاسکتا،فرخ حبیب

فیصل آباد . وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر میں بہتری،صنعتی وتجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور روزگار کے وسیع مواقعوں کی فراہمی کیلئے حکومتی سطح پر ٹھوس اور موثر اقدامات جاری ہیں،صنعتکاروں کا ملکی ترقی اور خوشحالی میں کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

ان خیالات کااظہار انہوں فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) میں چیئرمین فیڈمک ظفر اقبال سرور کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزراء میاں خیال احمد کاسترو،محمد اجمل چیمہ،ممبر قومی اسمبلی چوہدری فیض اللہ کموکا، ارکان پنجاب اسمبلی چوہدری لطیف نذر، شکیل شاہد، میاں وارث عزیز، وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد جاوید سمیت ممبرز فیڈمک بورڈ آف ڈائریکٹرز شیخ خرم مختار، میاں محمد ادریس، سید ضیاء علمدار حسین،مصدق ذوالقرنین،آصف ٹیپو،عزیز اللہ گوہر، انجینئر حافظ احتشام جاوید،صدر چیمبر عاطف منیر شیخ ودیگر موجود تھے۔

وفاقی وزیر مملکت نے فیڈمک کی ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ اور مسائل کے حل کیلئے فیڈمک کی خدمات کو سراہا۔

چیئرمین فیڈمک ظفر اقبال سرور نے بتایا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل میں ڈویلپمنٹ کا کام تیزی سے جاری ہے،جبکہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں بجلی اور سوئی گیس کی فراہمی کے حوالہ سے پیش رفت بڑھی ہے۔میں بطور چیئرمین چارج سنبھالنے کے بعد صرف چند روز میں چار اہم اجلاس طلب کئے ہیں تاکہ فیڈمک کو مزید فعال بنایا جاسکے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں ڈویلپمنٹ فنڈز کی منظوری کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ بہت جلد علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی روشنیوں کا شہر بن جائے گا۔ حکومتی ارکان اسمبلی کی معاونت سے ہم وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی تکمیل کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی ٹیکسٹائل پالیسی سے برآمدکنندگان کو ریلیف مل رہا ہے اور ون ونڈو آپریشن کے اجراء سے انڈسٹری مالکان کی مشکلات کا ازالہ ہوگا۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے