صفحہ اول / پاکستان / پاکستانی قوم سری لنکا کے شہری کے قتل کی پرزور مذمت کرتی ہے،وزیر خارجہ

پاکستانی قوم سری لنکا کے شہری کے قتل کی پرزور مذمت کرتی ہے،وزیر خارجہ

اسلام آباد . وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی قیادت اورپاکستانی قوم سری لنکا کے شہری کے قتل کی پرزور مذمت کرتی ہے۔

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم متوفی کے بہادر اہلخانہ، سری لنکا کی حکومت اورعوام کے ساتھ دل کی گہرائیوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے یقین دلاتے ہیں کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نےکہا کہ اس طرح کے اقدامات کا ہمارے مذہب اور ملک میں کوئی تصور نہیں ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے