صفحہ اول / پاکستان / ملک بھر میں کورونا وائرس کے 431 نئے کیسز،8 اموات رپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس کے 431 نئے کیسز،8 اموات رپورٹ

اسلام آباد ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 431 نئے کیسز اور 8 اموات رپورٹ ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 17 اسلام آباد میں 14ملتان میں 14 اور سرگودہا میں 13 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے4 بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 33 بنوں میں 12 سرگودہا میں 19 اور صوابی میں 17 فیصد مریض ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 47 ہزار 84 ٹیسٹس کیے گئے جن میں سے سندھ میں 12190 پنجاب میں 18033 خیبرپختونخوا می9792اسلام آباد میں5214 بلوچستان میں1340گلگت بلتستان میں 241 آزاد کشمیر میں 274 ٹیسٹ شامل ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ45344 ہو چکی ہے۔ بلوچستان آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 96 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد12348 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ86453 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 34574 بلوچستان میں 33491گلگت بلتستان میں 10413 اسلام آباد میں 1 لاکھ 7848 خیبر پختونخوا میں 1 لاک80254پنجاب میں 4 لاکھ 43379 اور سندھ میں 4 لاکھ 76494مریض ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد28761 ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 7622 اموات، پنجاب میں13035 اموات جبکہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا م5858 اموات جبکہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے.

اسلام آباد میں کل 958 اموات جبکہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوابلوچستان میں کل 360 اموات، گلگت بلتستان میں 186 اموات آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 742 اموات ہو چکی ہیں۔اب تک ملک بھر میں کورونا کے 2 کروڑ 21 لاکھ65834 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 890 مریض زیر علاج ہیں ۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے