صفحہ اول / دنیا / طالبان نےچمن بارڈر کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا

طالبان نےچمن بارڈر کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا

کابل . طالبان نے پاکستان سے چمن بارڈر کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا۔انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق افغان طالبان نے چمن سے منسلک سرحد کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا ہے، جس کی وجہ سے جہاں سرحد کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں بن گئی ہیں وہین وہیں پیدل سرحد پار کرنے والوں کی آمد و رفت بھی معطل ہوگئی ہے۔ سرحد کی بندش کے باعث افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور پھلوں و سبزیوں کی ترسیل بھی رک گئی ہے۔

افغان طالبان کا کہنا ہے کہ سرحد پارکرنے والے مقامی افراد کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے، سرحد پر پیدل آمد و رفت کو شناختی کارڈ اور تذکیرہ پر جاری رکھا جائے، پاکستان اس حوالے سے سابق افغان حکومت کے ساتھ کئے گئے معایدے کا پابند ہے، پاکستان پر لازم ہے کہ وہ اس معاہدے کی پاسداری کرے۔جب تک پرانے معاہدے مطابق پیدل آمد و رفت بحال نہیں کی جاتی بارڈر بند رہے گا۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے