میر پور . صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں عدالتی بحران جلد حل کر لیا جائےگا، ریاست کے اندر جوڈیشری کوایسا نظام قائم کریں گے جو انصاف کی فراہمی کیلئے مثالی کر دار ادا کرے گا ججز کی تقرریوںمیںمیرٹ کو ترجیح دی جائے گی .
ان خیالات کا اظہار بیرسٹر سلطان نے ڈسٹرکٹ بار ایسوی ایشن میرپور سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے بغیر ترقی یافتہ معاشرے کا قیام ممکن نہیں دوسری جنگ عظیم کےوقت جب برطانیہ تباہ حال ہوچکا تھا اور اس کی شکست واضح نظر آرہی تھی اس وقت کے برطانوی وزیر اعظم چرچل نےکہا تھا کہ برطانوی عدالتوں میں انصاف ہو رہا ہے ، چرچل کو جواب دیا گیا ہاں عدالتوںمیں انصاف ہورہا ہے اس پر چرچل نےکہا کہ جب تک برطانیہ کی عدالتوں میں انصاف ہوتا رہے گادنیا کی کوئی قوم بر طانیہ کو تباہ نہیں کر سکتی .
سلطان محمود چوہدری نے کہاوکلا معاشرے کاذمہ دار طبقہ ہے وکلا کشمیر ایشو کو دنیا بھر میں اجا گر کرنے کیلئے اپنا کر دار ادا کریں کشمیر ایشو کو عالمی سطح پر اجا گر کرنے کیلئے ریاست کے وکلا کا دیگر ممالک کےبار ایسوسی ایشنز سے رابطہ کریں اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت و مظالم سے آگاہ کریں .
انہوں نے کہا کہ عالمی سطحپر کشمیر کاز کے حق میںعالمی رائے قائم کرنے میں آزاد کشمیر کےوکلا فیصلہ کن رول ادا کرسکتے ہیں، میری پہلی اور آخری ترجیح کشمیر کاز کیلئے جد وجہد کر نا ہے عالمی سطح پر کشمیر کاز کو جارحانہ انداز میںاجا گر کرنے کیلئے اپنا بھر پور کر دار ادا کروں گا.
انہوںنے کہا کہ میں نے ریاست کے صدر کے حلف اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ میں آزادی کے بیس کیمپ کا صدر ہوںانشااللہ ہم آزاد کشمیر کو حقیقی معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بنائیں گے ہمرا نقطہ نظر یہ ہے کہ کشمیر کا ز کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے یہی موقف میں نے امریکہ دورے کے دوران عالمی برادری کے سامنے رکھا .
انہوں نےکہا کہ میں نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کی آزادکشمیر سے میں پہلا صدر ہوںجس نے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ساٹھ سالوں میں اس سے قبل کسی منتخب صدر یا وزیر اعظم نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی میں نے اپنے دور میں حکومت میں ریاست کے اندر بار کونسل قائم کی تاکہ وکلا کے حقوق کا تحفظ ہو سکے معاشرے کی ترقی کیلئے احتساب کا عمل شفاف ہونا چاہیے .
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام