صفحہ اول / دنیا / سویڈن کا ملعون گستاخ کا رٹونسٹ لارس ولکس کار حادثے میں‌زندہ جل گئے

سویڈن کا ملعون گستاخ کا رٹونسٹ لارس ولکس کار حادثے میں‌زندہ جل گئے

سویڈن . گستاخانہ خاکے بنانے والا سویڈن کا ملعون کا رٹونسٹ لارس ولکس عبرتناک طور پر کار حادثہ میں جل کر جہنم واصل ہوگیا ، سیکورٹی پر مامور کار میں‌موجود دو پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوگئے .

لارس ولکس نے2007میں‌گستاخانہ خاکے بنائے تھے واقعہ پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں‌غم و غصہ پھیل گیاتھا اور مسلمانوں نے عالمی سطح پر احتجاج کیا .سویڈن کے اس وقت کے وزیر اعظم فریڈرک رینفلڈ نے کشیدگی کو کم کرنے کےلئے22 مسلم ممالک کےسفیروں‌سے ملاقات کی تھی .

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سویڈن کی حکومت نے توہین آمیز خاکے بنانے والے لارس ولکس نامی شخص کو کئی برسوں سے پولیس کی سیکیورٹی دے رکھی تھی، لارس ولکس اتوار کے روز اپنی پولیس سیکیورٹی میں جا رہا تھا کہ مارکیریڈ نامی قصبے کے قریب اس کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔2015میں بھی ولکس کوکوپن ہیگن میں‌آزاد تقریر کانفرنس میں بندوق کے حملے سے بچ گیا جس میں ایک ڈینش فلم ڈائریکٹر ہلاک ہوگیا تھا .

گاڑی اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں لارس ولکس اور اس کی حفاظت پر مامور 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، مقامی پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ ابھی تک واضح نہیں کہ کار اور ٹرک کی ٹکر کیسے ہوئی تاہم ابتدائی طور پر واقعہ کسی بھی طرح سے قاتلانہ کارروائی یا حملہ نہیں لگتا۔

جب کہ ایک عینی شاہد نے مقامی اخبار کو بتا یا کہ ولکس کی کار بے قابو ہو گئی تھی اور سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی ،القاعدہ نے لارس ولکس کے قتل کے لئے ایک لاکھ ڈالر کےانعام کی پیشکش کی تھی .

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے