اسلام آباد ۔ پاکستان سمیت مختلف ممالک میں تکنیکی خرابی کے باعث سوشل میڈیا ایپلیکیشنز خاموش ہو گیا ہے ج سکے باعث صارفین کو رابطوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تقریباً ساڑھے 8 بجے سے بند ہونیوالی سروس رات گئے تک بحال نہیں ہوسکیں۔
رپورٹ کے مطابق فیس بک کی ملکیت سوشل میڈیا ایپلی کیشنز واٹس ایپ، فیس بک میسنجر اور انسٹاگرام سروسز تکنیکی خرابی کے باعث شدید متاثر ہیں، تاحال خرابی کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔
سماجی رابطے کی ایپلی کیشنز پاکستان سمیت مختلف ممالک میں متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں، جس کے باعث صارفین کو ایک دوسرے سے رابطوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
پاکستان میں واٹس ایپ بظاہر کنیکٹ ہے تاہم پیغامات صارفین کو نہیں پہنچ رہے، جس کے باعث ایپلی کیشنز استعمال کرنے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سمیت کئی ممالک میں فیس بک ویب سائٹ بھی نہیں چل رہی۔
ترجمان پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فیس بک کی سروسز میں عالمی سطح پر فنی خرابی آئی، انسٹاگرام اور واٹس ایپ سروسز بھی عالمی سطح پر متاثر ہیں، پی ٹی اے فیس بک اور دیگر ایپس انتظامیہ سے رابطے میں ہے، سروسز بحال ہوتے ہی صارفین کو آگاہ کردیا جائے گا۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام