کابل . پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کابل کے ایک روزہ دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے غیر ملکی میڈیا سے خصوصی گفتگو کی ہے اور ان کے سوالات کا جواب دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد پاک افغان تعلقات سے متعلق معاملات پر گفتگو کےلیے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سینئر پاکستانی حکام کے وفد کے ہمراہ افغان دارالحکومت کابل میں موجود ہیں۔
دورہ کابل کے موقع پر آئی ایس آئی چیف سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو کیا لگتا ہے افغانستان اب کیا ہوگا؟ جواب میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا کہ فکر نہ کریں سب اچھا ہوگا۔
اس موقع پر کابل میں پاکستانی سفیر نے صحافی کو جواب دیا کہ ہم افغانستان میں امن و استحکام کیلئے کام کررہے ہیں۔
اپنے دورہ کابل میں ڈی جی آئی ایس آئی طالبان قیادت سے ملاقات کا امکان ہے اور اس ملاقات کے دونوں ممالک کے وفود کے درمیان پاک افغان سیکیورٹی، اقتصادی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام