صفحہ اول / پاکستان / پاکستان میں کالعدم تنظیمیں جائیداد نہیں خرید سکیں گی،ایپ تیار

پاکستان میں کالعدم تنظیمیں جائیداد نہیں خرید سکیں گی،ایپ تیار

اسلام آباد ۔ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اہم ترین ہدف حاصل کرتے ہوئے ایسی ایپ تیار کی ہے جس میں پاکستان کی تمام کالعدم تنظیموں کی مکمل تفصیلات ہوں گی اور اس ایپ کے ذریعے کالعدم تنظیم پاکستان میں جائیداد نہیں خرید سکتی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اہم ترین ہدف حاصل کرتے ہوئے جدید ترین ایپ بنالی ہے ، ایپ میں کالعدم تنظیموں کا مکمل ڈیٹا موجود ہے اوراس میں کالعدم تنظیموں کے عہدیداروں کی مکمل تفصیلات ہوں گی۔

ریئل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے صدر احسن ملک کہ مطابق یہ ایپ خصوصی طور پرریئل اسٹیٹ ایجنٹس کے لیے تیار کی گئی ہے، اس ایپ کے ذریعے کالعدم تنظیم پاکستان میں جائیداد نہیں خریدسکیں‌گے ۔

احسن ملک کے مطابق اس ایپ میں 4500 افراد کی مکمل تفصیلات موجود ہیں، رجسٹرڈ ریٹیلرز خریداری سے پہلے ایپ سے مدد لیں، ایپ کے ذریعے ایک بٹن سے ایس ٹی آر جاری ہوگی۔

ریئل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے صدر نے مزید کہا کہ ایپ فوری مشکوک ٹرانزیکشن کے خلاف متحرک ہوجائے گی، ایف بی آر کے ساتھ مل کر ایف اے ٹی ایف اہداف پرعمل درآمد کررہے ہیں۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے