صفحہ اول / کالم و مضامین / ایران میں طبی سیاحت کے مواقع

ایران میں طبی سیاحت کے مواقع

ترجمہ:ازخانہ فرہنگ ایران،راولپنڈی
حالیہ برسوں میں ایران میں طبی سیاحت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔طب کے شعبے میں ترقی اورپیشرفت کے ساتھ سائنس، ٹیکنالوجی کے میدان میں قابل توجہ کابیوں کے حصول اورطب کے میدان میں خدمات اورعلاج ومعالجے نے سائنسی اورطبی میدان میں ایران کو خطے میں نمایاں مقام دلایا ہے۔

ایران کی کئی سال پرانی علمی تاریخ پس منظر ،طبی اخلاقیات،ماہر ڈاکٹروں،سہولیات سے آراستہ ہسپتالوں اور سرجری مراکز کا وسیع نیٹ ورک،جدید ترین طبی ٹیکنالوجی اور آلات اسی طرح بانجھ پن،ہارٹ سرجری، آنکھوں کی سرجری، کاسمیٹک سرجری،کینسر کی تشخیص اورموثر علاج، دانتوں کے ہرقسم کے علاج اورٹرانسپلانٹ ایک طرف اوردوسری طرف ایک منفرد امتزاج کے ساتھ خاص جغرافیائی محل وقوع خوشگوار آب و ہوا، شاندار قدرتی مناظرشفابخش قدرتی وسائل سیاحت کی صنعت کی صلاحیتوں کو عروج پر پہنچاتے ہیں جس کے باعث ایران کو دنیا میںطبی سیاحت کے شعبے میں فعال کردار ادا کرنے والے اور سرکردہ ممالک میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

ایران کی ثقافتی ورثہ، سیاحت اور دستکاری کی وزارت ،سیاحت کے حوالے سے ملکی پالیسی کے مطابق صحت سیاحت کیلئے حکمت عملی طے کرنے ، صحت کے مختلف شعبوں میں اضافہ کرنے اورٹریول اینڈ ٹورزم کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والی اجازت یافتہ کمپنیوں کی تعداد بڑھانے اوراس شعبے کو استحکام اوروسعت بخشنے کیلئے ٹھوس اورطبی سیاحت کے عالمی مارکیٹ میں ملکی کرداربخوبی اجاگر کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

ایران میں طبی سیاحت کے فوائد:

۱۔طبی سیاحت:ایرانی طبی سیاحت ایک بہت ہی بھرپور تاریخی پیس منظرکا حامل ہے جو معیاری خدمات، سستی اورارزاں قیمت کے ساتھ پرکشش اورپرفضا مقامات ، متنوع تاریخی، ثقافتی، قدرتی اور تفریحی مقامات کے ساتھ خطے اور دنیا بھر سے طبی سیاحت میں دلچسپی رکھنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔

۲۔طبی سازو سامان:ایران ہسپتالوں کے جدید اورماڈرن طبی آلات اور میڈیکل انجینئرنگ کی وجہ سے مشہورہے۔ ایران میںہسپتال، طبی مراکزاور خصوصی لیبارٹریز اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی اور جدید طبی ٹیکنالوجی سے لیس اورمجہز ہیں اور ہسپتال کے جدید ترین آلات بشمول امیجنگ، سرجری، انتہائی نگہداشت اور جدید لیبارٹریزامراض کی تشخیص ، علاج اورمریضوں کو ہسپتالوں میں داخل کرانے کیلئے ہرممکن خدمات کی فراہمی میں پیش پیش ہیں۔

۳۔فاضل،ماہر اورحاذق ڈاکٹرز:ایران تجربہ کار اور ماہر ڈاکٹروں کے لیے جانا جاتا ہے۔موجودہ دورمیں ایرانی ڈاکٹروں کی علمیت اورصحت کے میدان میں ان کی خدمات اس طرح ہیں کہ دنیا بھر سے مریض اپنے مرض کی تشخیص اورعلاج کے حوالے سے ایرانی ڈاکٹروں سے براہ راست مشاورت کرکے علاج و معالجے کیلئے ایران سفر کرکے طبی سہولیات کے بہترین آپشن کو استعمال کرسکتے ہیں۔ایرانی طبی ٹیم مریض کی آمد سے لے کرمکمل صحت یابی تک اور اگر ضرورت پڑنے کی صورت میں مریض کے قیام گاہ پر واپسی کی صورت میں وہاں پر بھی مریض کے ساتھ رہے گی۔

۴۔مناسب خدمات:ایران میں علاج ومعالجے کے لئے آنے والے مریض کو وی آئی پی مریض سمجھا جاتا ہے انہیں ماہرڈاکٹرز اور ہسپتال ڈھونڈنے اور انتظارمیں کھڑے رہنے کی نوبت نہیں آتی بلکہ مریض کے پہنچنے سے پہلے ممکنہ درکار تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے۔

۵۔جدید ترین علاج:ایران، سٹیم سیلز میں نمایاں صلاحیتوں کے علاوہ حسن اور علاج جس میں چہرے اور اعضا کی خوبصورتی شامل ہیں، دندان سازی اورعلاج، بانجھ پن، سلیم سرجری، آرتھوپیڈکس، دل کی سرجری، امراض چشم، کینسرکی مختلف بیماریوں کی تشخیص اور علاج ،ٹشو اور اعضا کی پیوند کاری، نیورو سرجری، ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کے علاج سمیت بہت سی دیگر طبی شعبوں میںخدمات فراہم کرتا ہے۔

سستے علاج کی فراہمی : سستا اورعالمی وعلاقائی سطح کے مطابق علاج کی لاگت ایران کے طبی سیاحت کے اہم فوائد میں سے ایک ہے۔

٭طبی سیاحت میں ایران کا اعزاز٭
۱۔خطے میںIVF تحقیق اور بانجھ پن کے علاج میں پہلا نمبر
۲۔دنیا میں بھر میں بانجھ پن کے علاج اور زچگی کے شعبے میں چوتھا نمبر
۳۔دانتوں کے علاج، خاص طور پر کاسمیٹک دندان سازی میں 12واں نمبر
۵۔دل اوررگوں سے متعلق بیماریوں کے علاج کے شعبہ میں( مشرق وسطیٰ کی بنیاد پر) دنیا کے سرفہرست 10 ممالک میں شامل
۶۔ کاسمیٹک طریقہ کار کی تعداد کے حساب سے دنیا میں 10ویں نمبر
۷۔ بحیرہ روم کے مشرقی ممالک میں اسکریننگ، آپٹومیٹری اورامراض چشم کے علاج و معالجے میں پہلا نمبر
۸۔نیورولوجی کے شعبے میں 200 ممالک میں 27 ویں نمبر پر
۹۔ بالوں کی پیوند کاری اور بحالی میں عالمی معیار کا حامل

٭ایران میں طبی سیاحت کے اہم ترین مقامات:

۱۔تہران ،مشرق وسطیٰ میں دل علاج ومعالجے کا مرکز:تہران اگرچہ ایران کے دارالحکومت ہے لیکن مختلف شعبوں میں ملک کا سب سے اہم طبی مرکز میں شمار ہوتا ہے۔مشرق وسطیٰ کے امراض قلب کے ہسپتالوں اوردنیا کے امراض قلب کے پانچ /چھ بہترین ہسپتالوں میں سے ایک کی موجودگی کے باعث تہران شہر کو مشرق وسطیٰ میں امراض قلب کے حب کے طورپر جانا جاتا ہے۔

رویان ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بانجھ پن کی مختلف بیماریوں کے علاج کے سلسلے میںایران کے اہم ترین مراکزمیں شمار ہوتا ہے اوراس تحقیقی ادارے میں مختلف ممالک سے آنے والے جوڑوں کا علاج کیا گیا ہے۔
امراض چشم کے علاج کا ہسپتال”نور“ مشرق وسطیٰ میں اپنے خصوصی ماہرین اور جدید آلات کے ساتھ آنکھوں کے علاج کا سب سے جدید مرکز بن گیا ہے.

اسی طرح دوران علاج آرٹ گیلریاں،جدید تفریحی مقامات،تجارتی مالز،تاریخی اورثقافتی مقامات سیاح اوران کے ہمراہ آنے والوں کیلئے لطف اندوز ہونے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

٭شیراز، مشرق وسطیٰ میں جگر کی پیوند کاری کا مرکز:ایران کے جنوب میں واقع شیرازشہرطبی سیاحت کا مرکز اور مشرق وسطی میں طبی سیاحت کے سب سے مشہور مقامات میں سے ایک ہے۔اس میں ہر سال ہزاروں غیر ملکی مریض کو خیر مقدم کہا جاتا ہے۔

اس شہرمیں سہولیات سے لیس ہسپتالوں ،ماہر اورخصوصی ماہر ڈاکٹروں کی موجودگی کے باعث اعضاءکی پیوند کاری،امراض چشم ،کاسمیٹک سرجری،امراض دل اورشریان کا علاج،بانجھ پن اوردیگر شعبوں میں تجربہ کار اورماہرڈاکٹروں کے ذریعے علاج ومعالجے کی خدمات پیش کی جاتی ہیں۔

اس کے علاوہ شیراز فارسی شعر و ادب اور تاریخی وثقافتی لحاظ سے پرکشش مقامات اور باغات سے بھرپورشہرہے جو فطرت اور تاریخ دونوں کا مظہر ہے اوریہ زمین پر جنت کے ٹکرے کی مانند ہے۔فن وتاریخی آثارسے بھرپور ایک آرام دہ ماحول میں علاج و معالجے کی سہولیات اورتجربات سے لطف اندوز ہونے کا موقع میسر آتا ہے۔

٭یزد، مشرق وسطی میں بانجھ پن کے علاج کا مرکز:یزد شہرہمیشہ سے طب کے شعبے میں مختلف قسم کی نئی ٹیکنالوجی سے لیس خصوصی مراکز کی وجہ سے طب کے میدان میں ہمیشہ سے اہمیت کاحامل رہا ہے ۔

طبی سیاحت میں ایران میں بانجھ پن کے علاج کا پہلا مرکز اور مشرق وسطیٰ میں بانجھ پن کے علاج کی خدمات فراہم کرنے والے سب سے سستا مرکز کے طورپر معروف ہے۔اس مرکز میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات جدید دنیا کی سائنس اور ٹیکنالوجی کے برابر برابرہیں۔کویت، عراق، متحدہ عرب امارات، آذربائیجان، پاکستان اور افغانستان کے سیاح ان سہولیات سے استفادہ کرچکے ہیں

٭مشہد، کینسر کے علاج اور اعضا کی پیوند کاری کا مرکز:حالیہ برسوں میں، مشہد شہر ملک میں بین الاقوامی معیارات اور تجربہ کار طبی عملے سے لیس اسپتالوں کے ساتھ کینسر کی بیماریوں کی روک تھام کیلئے تحقیق اورعلاج کے علاوہ اعضا کی پیوند کاری مرکز بن گیا ہے۔

ان طبی خدمات کے علاوہ خوبصورتی اور علاج کی خدمات جیسے ہیئر ٹرانسپلانٹ، ناک اورآنکھوں کی سرجری اور بانجھ پن کاعلاج بھی انتہائی معیاری سطح پر کیا جاتا ہے۔

امام رضا علیہ السلام کے مرقد مطہر کی موجودگی کی وجہ سے مشہد شہر مذہبی سیاحت اور مذہبی وابستگی کا مرکز بھی ہے اورمسلمان ڈاکٹروں کے ساتھ روحانی وابستگی تحفظ اوراعتماد کا احساس پیدا کرتی ہے اوریہ طبی سیاحت سے وابستہ لوگوں کی طرف سے مشہد مقدس کو منتخب کرنے کے اہم ترین عوامل میں سے ایک ہے۔

٭ایران کے سرحدی صوبے:
۱۔سیستان و بلوچستان:اس صوبے میں سفری و سیاحتی خدمات فراہم کرنے والی 2 کمپنیاں ہیں جن کے پاس غیر ملکی مریضوں کی مہمانی کی اجازت ہے اوردوہستپالوں پاس طبی سیاحت کیلئے آنے والے سیاحوں کے علاج ومعالجے کے حوالے سے اجازت یافتہ ہیں بالخصوص سرحد سے متصل ممالک افغانستان،پاکستان ،عمان کے علاوہ عراق، وسطی ایشیا، متحدہ عرب امارات اور افریقہ سے امراض چشم،امراض قلب اور امراض نسواں کے علاج کے لیے آتے ہیں۔ اس کے علاوہ تفتان اور بزمان کے علاقے میں گرم معدنی چشموں کی موجودگی نے اس صوبے کو صحت سے متعلق سیاحوں کے لیے طبی سیاحت کا ایک مرکز بنا دیا ہے۔

۲۔خوزستان: IPDشعبے کے ساتھ 11سرکاری اور نجی ہسپتال اور سفری اور سیاحتی خدمات فراہم کرنے والے 6 دفاتر طبی سیاحت کے شعبے میں خدمات سرانجام دینے کیلئے لائسنس یافتہ ہیں اوریہ عراق، متحدہ عرب امارات، عمان، کویت اور خلیج فارس کے دیگر ممالک سے طبی سیاحت کیلئے آنے والے سیاحوں کی میزبانی کرتے ہیں۔

۳۔جنوبی خراستان:یہاںIPDشعبہ کے حامل دوہسپتالوں اور ایک ہائیڈرو تھراپی کمپلیکس (آبی علاج کا مرکز) موجود ہیں جہاں افغانستان سے خاص طور پر امراضِ قلب، اعضا کی پیوند کاری، نیورولوجی اور نیورو سرجری کے شعبوں میں علاج کیلئے آنے والے طبی سیاحوںکی منزل ہے۔

۴۔ایلام:طبی سیاحت کے لائسنس یافتہ سفری اورسیاحتی خدمات فراہم کرنے والی3فعال کمپنیوں ، پی ڈی کوڈ کے ساتھ ایک ہسپتال ہوٹل، عربی اورانگریزی زبان روانی مسلط عملہ ،طبی سیاحوں کے استقبال کے لیے بنیادی سہولیات سے مجہز گرم پانی کا کمپلیکس اور7سیاحتی دیہات اورعراق کے ساتھ طویل ترین مشترکہ سرحد ہونے کے باعث عراق سے آنے والے طبی سیاحوں کا مرکز ہے جہاں عراق سے امراض چشم،کاسمیٹک سرجری اوردیگر امراض کے علاج معالجے کیلئے طبی سیاح جوق درجوق آتے ہیں۔

۵۔ہرمزگان:بین الاقوامی معیار کے آئی پی ڈی لائسنس کے حامل 3 طبی مراکز اور ہسپتالیں،دو سیاحتی اور ہائیڈرو تھراپی کمپلیکس عمان، قطر، بحرین اور متحدہ عرب امارات سے آنے والے سیاحوں کو طبی خدمات فراہم کرتے ہیں۔
رشتے داری اور ثقافتی وابستگیوں کے باعث بانجھ پن وآنکھوں کے امراض کے علاج اور کاسمیٹک سرجری اوردیگر بیماریوں کے علاج و معالجے کیلئے اس صوبے میں سفر کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ عرصہ دراز سے موجودگرم چشمے اورمکران کے ساحل سمندر کے آتش فشاں قطریوں، عمانیوں اور خلیج فارس کے دیگر ممالک کے لوگوں کیلئے پسندیدہ ہیں۔

۶۔گیلان:آئی پی ڈی لائسنس کے حامل 6ہسپتالوں اور طبی سیاحت کے شعبے میںسفری خدمات فراہم کرنے والے 5 کے دفاتر کے باعث آذربائیجان، عراق، افغانستان، لبنان، عمان اور اردن طبی سیاحوںکی ایک منزل ہے جہاں خاص طور پر امراض چشم کے علاج، قلبی امراض، زچگی اور آرتھوپیڈکس اورکاسمیٹک سرجری ک شعبوں میں علاج کے لیے رجوع کرتے ہیں۔

طبی سیاحت کے لائسنس یافتہ ہسپتالیں اورطبی مراکز روایتی یا متبادل علاج و معالجہ کی خدمات کے شعبے میں بھی فعال کردار اداکررہے ہیں۔ قدرتی مناظر ، قدیم فطرت اور8معدنی چشموں کاحامل گیلان کا سفر بھی فطرت تھراپی اور لطف اندوزی کے علاوہ موجودگرم چشموں اورتالاب سے جلد اور ہڈیوں کی بیماریوں اورگٹھیا کے علاج کے لئے قدیم زمانے سے یہ علاقہ طبی سیاحوں کی توجہ اوردلچسپی کا مرکز رہاہے۔

۷۔مشرقی آذربایجان:30 اسپتالوں کے حامل مشرقی آذربایجان جن میں سے 11 ماہر اورفاضل طبی عملہ اوربین الاقومی سیاحوں کی میزبانی کیلئے انفراسٹرکچر کے حامل ہسپتال ہیں جہاں آذربائیجان،نخچیوان ، آرمنستان ، یوکرین، ترکی اور عراق سے دندان سازی، امراض قلب ،سانس ،تب دق اورجگر کے امراض میں مبتلاءمریض علاج کیلئے آتے ہیں۔

۸۔شمالی خراسان:ایک خصوصی سرجری مرکز اور عام سرجری کی خدمات کیلئے خصوصی کلینک، کاسمیٹک سرجری کی جملہ اقسام،آنکھ، ناک، امراض نسواں کی سرجری، دندان سازی اورجلدی امراض کیلئے شفا بخش خصوصیات کے حامل3 گرم اورمعدنی چشموں، موثرشفا یابی کی خصوصیات کی حامل مختلف انواع و اقسام کی جڑی بوٹیوں کی ادویات اور قدیم قدرتی مناظرنے صوبے کو طبی سیاحوں‌کے مرکز میں تبدیل کردیا ہے۔

۹۔مازندران:غیر ملکی مریضوں کی میزبانی کیلئے تین فعال طبی مراکز جو کہ بانچھ پن ،عورتوں کیلئے کاسمیٹک سرجری اوراسی طرح ایک قیام گاہ اورہائیڈروتھراپی سینٹر،لاریجان،رامسر اورآمل میں معدنیات سے بھرپوراورشفا بخش گرم چشمے جن میں سرخ، نارنجی اور پیلے رنگ کے مختلف رنگ اور انوکھا مناظر کے حامل ”باداب سورت “کے چشمے بھی شامل ہیں جو معدنیات اور شفا بخش خصوصیات کے ساتھ ساتھ منفرداورپرکشش قدرتی مقامات نے اس صوبے کو خلیج فارس ،دولت مشترکہ اوریورپ کے ممالک کیلئے طبی سیاحتی مرکزمیں تبدیل کرکھا ہے۔

۰ ۱ .کردستان:آئی پی ڈی لائسنس یافتہ 12 ہسپتالوں،سرجیکل مراکز اور طبی سیاحت کیلئے خدمات فراہم کرنے کے لائسنس کے حامل7طبی سیاحت کے حوالے سے خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں، ٹورازم انفارمیشن آفس سمیت مختلف قسم کی ادویاتی پودے ، معدنی چشموں اورقدیم مناظر فطرت کا حامل ہونے کے باعث عراقی کردستان کے علاقوں سے اعصابی اور دل کی بیماریاں، نیورولوجی، ای این ٹی، امراض چشم، ناک کی پلاسٹک سرجری اور ایبڈومینوپلاسٹی کے شعبوں میں علاج ومعالجے کے لئے آتے ہیں۔

۱۱۔کرمانشاہ:یہ صوبہ آئی پی ڈی یونٹ کے حامل 9ہسپتالوں اورسیاحوں کو سفری و طبی سیاحتی خدمات پیش کرنے والے 5دفاترکے ساتھ عراق سے آنے والے مریضوں کو عام سرجری ،ارتھوپیڈیکس،دماغ اوراعصاف کی سرجری ،گائناکالوجی،قرنیہ چشم کی پیوندکاری،کاسمیٹک سرجری،امراض چشم کا علاج،ای این ٹی اورامراض قلب و شریانوں اورگردے کی بیماریوں کے علاج کے سلسلے میں خدمات فراہم کررہا ہے۔

۲ ۱۔گلستان:آئی پی ڈی لائسنس یافتہ دو ہسپتالوںاور منفرد آب و ہوا اور موسم گرما گزارنے کیلئے بالائی علاقوں میں سیاحتی گاﺅں اور 115ایکو لاجز اوراسی طرح طبی سیاحت کے حوالے سے پیشہ ورانہ لائسنس کے حامل 5 ٹریول سروس کمپنیاں افغانستان، قازقستان، عمان اور عراق کے طبی سیاحوں کی توجہ اس صوبے کی طرف مبذول کرنے کی وجہ ہیں جودو طرفہ سائنوسائٹس،ہرنیا، لمف نوڈس،ناک کی سرجری اوپیٹ کابھائی پاس جیسے علاج ومعالجے کیلئے طبی سیاحت کے مواقع سے استفادہ کرتے ہیں۔

۳ ۱۔اردبیل:یہ صوبہ 4 آئی پی ڈی لائسنس یافتہ طبی مراکز کے ساتھ ساتھ روایتی علاج معالجے کے مرکز، 110 معدنی چشموں کے ساتھ ساتھ صوبے کے مختلف حصوں میں بین الاقوامی خدمات کے ساتھ 34 جدید ہائیڈرو تھراپی کمپلیکس سے بھی مستفید ہے نیز قدیم قدرتی مناظرموسم گرما سیاحتی گاﺅں کی منفرد آب و ہوا خاص طور پر موسم بہار اور اورگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے آذربائیجان،عراق،قزاقستان،عمان،ترکیہ،سوڈان،اسٹریلیا،سری لنکا،اوراٹلی سے دل اورشریانوں کی پیوندکاری،مختلف قسم کے کینسر کی بیماریوں،آرتھوپیڈیکس،دندان سازی،دماغ اوراعصاب کی سرجری،بانجھ پن،امراض چشم اورسیل تھراپی کیلئے اس صوبے کا رخ کرتے ہیں۔

۴ ۱.مغربی آذربایجان: آئی پی ڈی لائسنس یافتہ10 طبی مراکز اور ہسپتالیں،طبی سیاحتی خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت سے بھرپور 7 علاقے جن میں ہائیڈرو تھراپی(آبی علاج)، مڈ تھراپی(کیچڑ سے علاج)،سینڈتھراپی( ریت سے علاج)، مساج تھراپی اور سالٹ تھراپی شامل ہیں کے علاوہ ایک طبی سیاحتی گاﺅں، 17رہائشی مراکز اور 9ایکو ٹورازم رہائش یونٹ، سفری اور طبی سیاحتی خدمات فراہم کرنے والے پیشہ ورانہ لائسنس یافتہ 11دفاتر،گوناگوں قسم کے ادویاتی پودے ،حسین اورآرام دہ فطرت،پہاڑیں،دریا، آبشاریں اور جنگلات کے کنارے موجود طبی اورروایتی علاج و معالجے کے مراکزآذربائجان،عراقی کردستان کے علاقوں ،ترکیہ اورارمنستان اوردیگرممالک سے ہیئرٹرانسپلانٹ،امراض چشم،امراض دل اورشریان،اطفال،آرتھوپیڈکس،یورولوجی،دماغ اوراعصاب،ای این ٹی،کینسر اورخون شناسی،تعمیراتی سرجری،جگر اورمعدہ،کاسمیٹک سرجری ،بانجھ پن،گائناکالوجی سمیت دیگر طب کے دیگر شعبوں میں علاج معالجے کیلئے آنے والے طبی سیاحوں کی میزبانی کیلئے علاج و معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے تیارہیں۔

٭تندرستی اور شفا بخش سیاحت:ہمارا ملک (ایران)اپنے جغرافیائی اور موسمی تنوع، منفرد اور قدرتی کم نظیر مناظر سے معمور سرزمین ہے جس کے شمال میں بحیرہ کیسپین کے خوبصورت ساحلوں سمیت،جنوب میں خلیج فارس اوردریائے عمان،شمال میں وسیع ہیرکانی جنگلات سے لے کر جنوبی ساحل پر مینگروو کے جنگلات مغرب میں پہاڑی علاقے اور ”صحرائے لوت“ کے وسط اور مغربی حاشیہ میں منفرد صحرائی علاقے،انٹرنیشنل پولز، غاریں اور آبشاریں اور معدنی چشمے یہ وہ تمام عوامل ہیں جس کے باعث ہرقسم کے سیاح جو صحت مند رہنے، روزمرہ کی زندگی کے تناﺅ اور پریشانیوں سے چھٹکارا پانے اور قدرت کی شفا بخش قوت سے ہردم لطف اندوز ہونے کیلئے ایسی مقامات کے متلاشی ہیں یہاں کا رخ کرتے ہیں اورہمارا ملک ہروقت ایسے سیاحوں کو ہرقسم کی سہولیات بہم پہنچانے کیلئے تیار ہے۔

٭ایران میں طبی سیاحت اورنیچر تھراپی کے فوائد:
۱۔معدنی چشمے:ایران کے بیشتر علاقوں میں مختلف ترکیبات کے حامل سینکڑوں گرم اور ٹھنڈے معدنی پانی کے چشمے واقع ہیں۔ایران میں واقع یہ گرم چشمے جیو کیمیکل تنوع کے حامل ہیں جواعصابی درد کو دور کرنے اورزہنی تسکین،گٹھیا،جوڑوں کے درد،پٹھوں کا کھچاﺅ سمیت جلدی بیماریوں کے علاج کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔علاج ومعالجے کے ساتھ ساتھ ان چشموں کا قدرتی مناظرکے حامل،معتدل اورموزوں آب و ہوا کے حامل علاقوں میں موجودگی، روایتی اور جدید رہائش کی سہولیات اور مختلف خدمات، ہمیشہ ہرسال ان علاقوں کا سفر کرنے والے بہت سے طبی مند سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔

سبلان پہاڑ کے دامن میں واقع سیاحتی شہر” سرعین “، معدنی پانی کے وافر چشموں کی وجہ سے، ایران میں گرم پانی کا مرکز اور اورہائیڈرو تھراپی (آبی علاج )کا مرکز ہے،اس شہرمیں درجنوں معدنی گرم چشمے موجود ہیںجن کا منبع سبلان پہاڑ ہے۔

مازندران صوبے کا معدنی پانی (منرل واٹر)، قدرتی طورپر پرکشش اورصحت کے حوالے سے پورے ملک پہلے نمبر پر ہے ۔رامسرکے گرم اور معدنی چشموں میں الریجان اور سرخ، نارنجی اور پیلے رنگ کے مختلف رنگوں کے حامل”باداب سورت“ کے رنگ برنگے اوربے مثال چشموں سے مختلف بیماریوں کی روک تھام اورعلاج کیلئے لوگ رجوع کرتے ہیں۔

صوبہ مرکزی کے مختلف محلے جو کہ ایران میں پھولوں اور پودوں کا دارالخلافہ سے معروف ہیں اسی طرح بوشہرصوبہ میں اھرم،صوبہ ایلام میں دھلران اورصوبہ سستان و بلوچستان میں تفتان اوربزمان کے علاقے معدنی اورگرم چشموں اورقدیم قدرتی مناظر پر مبنی خوبصورت سواحل اسی طرح مشرقی آذربائجان میں کلیبر،صوبہ لرستان میں دلفان ،بندر عباس اور مغربی آذربائیجان 46 معدنی اورگرم چشموں کے ساتھ ہائیڈرو تھراپی (آبی علاج )کی فہرست میں شامل ہیں۔

نمک کے غار اور سالٹ لیک:ارومیہ سالٹ لیک اور نمک کے غاروں کا وجود بشمول گرمسر نمک غار، نمک خور آبشار اور صحرائے اصفہان کی موجودگی کے باعث ہمارا ملک سالٹ تھراپی ،سانس کی بیماریوں اورجلدی امراض کے علاج کیلئے طبی سیاحوں کیلئے موزوں مقام بن گیا ہے۔جھیل اورمیہ میں 102 بڑے اور چھوٹے جزیرے موجودہیں جوکہ بحرمردار کے بعد دنیا کی دوسری سب سے بڑی نمکین جھیل ہے۔ اس جھیل کی ساحلی پٹی،اس میں موجود نمکیات،کیچڑ جلدی امراض،گٹھیا کے علاج کیلئے موثر جانا جاتا ہے اورہرسال ملکی وغیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کی جاتی ہے جو علاج ،تفریح اوراس جھیل کے قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کےلئے سفر کرتے ہیں۔

٭بحیرہ کیسپین، خلیج فارس اور بحیرہ عمان کے ساحل:ملک کے شمال میں بحیرہ کیسپین کے ساحلوں اور جنوب میں خلیج فارس اور بحیرہ عمان کے نیلے ساحلوں نے طبی سیاحت کے میدان میں ہمارے ملک کو نمایاں مقام دلایا ہے جس میں صحت اور مدافعتی نظام کو فروغ دینے میں مدد کرنا، پٹھوں کو مضبوط کرنا اور تنا ﺅکو دور کرنا اور سمندر کے نایاب عناصر کو جذب کرنا اور گرم پانی میں تیراکی کے ذریعے مختلف امراض سے نجات حاصل کرنا(Balneo therapy)۔ساحل سمندر کے پانی پر چہل قدمی اور گرم ریت پرلیٹ جانا(Psammo therapy)کیچڑ سے علاج(therapy slime)شمسی علاج(Helio therapy)شامل ہیں۔

٭ریگستان:علاج اور تفریحی صلاحیتوں کے حامل ایران کے صحراﺅں جیسے سینڈ تھراپی(ریت سے علاج) اور سن تھراپی(شمسی علاج) اور مراقبہ، ستاروں سے بھرے آسمان کا مشاہدہ اورصحراکی سیر اور تفریحی سہولیات جیسے اونٹ کی سواری، سفاری، زیپ لائن بہت سے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔

صوبہ کرمان کے ریگن ریجن میں واقع دنیا کے سب سے بڑے ریت کے ٹیلے طبی سیاحت کے میدان میں ایک منفرد کشش رکھتے ہیں جہاںریت میں سو کر سیاح صحرائی ریت کی گرمی کو بتدریج جذب کرتے ہیں جو کہ جلد اور جوڑوں کی بیماریوں کے علاج میں کارمفیدثابت ہوتا ہے۔

صحرائے مصر، صحرائے مرنجاب، صحرائے حیلوان، صحرائے لوت ہائیڈروتھراپی (سورج کے علاج )کی صلاحیت کے ساتھ( اس صحرا میں سورج کی کرنوں کی شفا بخش خصوصیات اس کے آسمان میں اوزون کے تہہ میں سوراخ نہ ہونے کی وجہ سے ہے)متین آباد کے صحرا میں پہلا قدرتی کیمپ ہے۔صحرائے زردگاہ، جسے ایران کا سبز ترین صحرا کہا جاتا ہے۔ صحرائے ورزانہ ایران کا سب سے بڑا صحرائی تفریحی مقام کے حامل صحرا،صحرائے ریگ زرین ایران کے خوبصورت ترین ریت کے ٹیلوں میں سے ایک ہے۔ شہداد کا صحرابہتی ریت اور حیرت انگیز مظاہر کا حامل ہے۔اونچے کلپس جو سالوں سال سے پانی اور ہوا کے کٹاﺅ سے وجود میں آئے ہیں۔

گندم بریان کاریگستان زمین پر گرم ترین جگہ کے طورپر جانا جاتا ہے جہاں آتش فشانی کے مخروطے،ریت کے اونچے اہرام،سرمئی اور ریت کے بھورے ٹیلوں پرمشتمل بڑے صحرا موجود ہیں جو ایران کے خوبصورت ترین ریگستانوں میں سے ایک ہے۔

٭ابلتے کیچڑ:کیچڑ کا بہاﺅ یا ابلناایک قدرتی عمل ہے جس میں زیر زمین کیچڑ اور پانی چشموں کی شکل میں زمین کی سطح تک پہنچتا ہے اور ایک جگہ جمع ہونے سے چھوٹے اور بڑے مخروطے ہیں ان میں موجود معدنی اور نامیاتی مواد کی موجودگی کی وجہ سے یہ مختلف بیماریوںمثال کے طوپ جلدی امراض،خون کی نالیوں کی بندش، جوڑوں کے درد، کمر درد کے علاج اور پٹھوں کی جکڑن کے لیے علاج کے موثر، مفید مکمل طریقہ سمجھا جاتا ہے ۔

دنیا کے تقریباً 800 ابلتے کیچڑ میں سے نصف سے زیادہ بحیرہ کیسپین اور بحیرہ عمان کے گرد واقع ہیں۔ان ابلتے کیچڑ میں سے پیرگل خاش ایران کے واحد غیر ساحلی اورسطح مرتفع پر واقع ابلتا کیچڑ ہے یہ بذات خود ٹھنڈ ہونے کی وجہ سے منفرداورتعجب انگیز بھی ہے اس کے علاوہ صوبہ سیستان و بلوچستان کے مکران کے ساحل پر واقع ابلتے کیچڑ ،دیگر قدرتی مناظراورخوبصورتی سیاحوں کیلئے پرکشش اوریاد رہنے والے ہیں۔

روایتی طب (حکمت )اور ادویاتی پودے:ایرانی میں حکمت کے ذریعے علاج کی تاریخ کئی ہزار سال پرانی ہے اوریہ علمی اور تجرباتی بنیادوں کے مطابق ہے۔یہ ابن سینا، رازی، جرجانی وغیرہ جیسے عظیم بزرگوں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، جو تقریباً آٹھ صدیوں تک مغرب اور مشرق کی معروف میڈیکل یونیورسٹیوں میں ان سائنسدانوں کا ڈنکا بجتا رہا ہے ۔

ایرانی روایتی طب(حکمت) صحیح طریقے سے بیماری کی شناخت اور مناسب علاج فراہم کرنے کے لئے، جسم کے تمام حصوں کی صحت،جینیات، حالات زندگی، ذہنی خصوصیات، عمر کے حالات، جغرافیہ کو سامنے رکھ کر مریض کے توازن میں خلل ڈالنے والے عنصر کی تلاش اورمریض کا جسمانی توازن سب کا جائزہ لیا جاتا ہے۔علاج کے لیے پہلے مرحلے میں انسان کے طرز زندگی اور خاص طور پر غذائیت کو درست کیا جاتا ہے اور پھر جڑی بوٹیوں سے علاج اور حجامہ اور مالش وغیرہ کے مختلف طریقے علاج کے دیگر اصو ل ایرانی حکمت (روایتی ًًطب )میں شامل ہیں۔ادویاتی خواص رکھنے والے اور خوشبودار پودوں کی کاشت ہمیشہ سے ایرانی روایات کا حصہ رہی ہے۔

ایران دنیا میں شناختہ شدہ 13علاقوں میں سے 11علاقوں سے برخوردا ر ہونے کے باعث ادویاتی پودوں کے تنوع کے لحاظ سے ایک خاص مقام کا حامل ہے اور آب و ہوا کے تنوع کے مطابق ایران میں پودوں کی 8 ہزار سے زائد اقسام کی نشاندہی ہوگئی ہے۔

2300 سے زیادہ اقسام ادویاتی پودوں کی ہیں اور 1727 اقسام ایران کے مقامی علاقوں میں موجود ہیں جو کہ طبی علاج اورعرق نکالنے اور جڑی بوٹیوں کے مرکبات والی گولیوں میں استعمال ہوتی ہیں۔

حجامہ کاطریقہ علاج قدیم دورسے مختلف بیماریوں کے علاج کیلئے استعمال ہوتا رہا ہے موجودہ دورمیں ملک بھر کے بعض طبی مراکز اورکلینکس میں حجابہ کے ذریعے علاج کیا جاتا ہے۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے