جھنگ . ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ڈاکٹرسردار غیاث گل خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کی۔ میٹنگ میں عثمان منیر سیفی ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ ، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن،جملہDSP/SDPOs و جملہSHOs شریک ہوئے ۔
دوران میٹنگ ڈی پی او جھنگ نے سنگین وزیر تفتیش مقدمات ،کرائم چارٹ اور امن و امان کی صورتحال کا تقابلی جائزہ لیا اورجرائم کے انسداد کیلئے احکامات جاری کئے۔شرکاءمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او جھنگ کاکہنا تھا کہ پولیس افسران اپنی پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید خطوط پر تفتیش مکمل کریں تاکہ جرائم کے خاتمے میں مدد مل سکے۔
انہوں نےکہاکہ اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کیلئے سرکل افسران خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں ۔سنگین ،زیر تفتیش مقدمات کی غیر جانبدارانہ تفتیش جلدمکمل کر کے متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے۔
ڈی پی او جھنگ کا مزید کہنا تھا کہ سٹریٹ کرائم، وہیکل چوری،اور نقب زنی کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں ۔مویشی منڈیوں اور اسکے اطراف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے،مویشی چوری کی واردات کے تدارک کیلئے گشت اورالرٹ ناکہ بندی پوائنٹس سے شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کیا جائے ۔
انہوں نے کہاکہ عید الضحی اور ضمنی انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں اور شرپسند عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے ۔
جملہSHOs کو ہدایت جاری کرتے ہوئے ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کامزید کہنا تھا کہ تھانوں میں ماحول کو عوام دوست بنائیں ،شہریوں کے ساتھ مہذب اور شائستہ رویہ اپنائیں ۔امن و امان کا قیام ،لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اورانصاف کی بروقت فراہمی اولین ترجیح ہے ۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام