صفحہ اول / پاکستان / عمران خان تم نے جنرل باجوہ کو ہٹانے کی کوشش کی،عامر لیاقت

عمران خان تم نے جنرل باجوہ کو ہٹانے کی کوشش کی،عامر لیاقت

اسلام آباد . پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں عمران خان پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ ہم میں سے کوئی بھی غدار نہیں ہے غدار نہیں ہیں ہم لوگ آپ نے قومی اسمبلی کے اراکین کو غدار قرار دیے دیا ہے اور مجھے بھی .

میں تو تھا بھی نہیں ووٹنگ میں دل میں تکلیف ہوئی تو میں ہسپتا ل میں تھا اور جب پہنچا تو بہت دیر ہوچکی تھی دروازے بند ہوچکے تھے میں نے تو ووٹ دیا ہی نہیں اور تم نے مجھے غدار قرار دے دیا اب دوں گا،کل تک تمارے ساتھ تھا غدار اب انہیں ووٹ دوں گا جو غدار نہیں ہیں .

تم نے جنرل باجوہ کو ہٹانے کی کوشش کی میں گواہی دیتا ہوں کہ تم نے مجھے بلا کر بات کی تھی کہ میں جنرل باجوہ کو ہٹانے والا ہوں ۔بہت بڑی بات کہہ رہا ہوں اور بھی بہت کچھ جانتا ہوں اگر بتا دیا تو قیامت آجائے گی چپ بیٹھا ہوں چپ تماری طرح نہیں ہوں جو ٹیلی ویژن پر آکر رازکھولتا پھرے.

ڈاکٹر عامر لیا قت نے کہاکہ میں‌تمہاری طرح نہیں ہوں جو چھٹیاں لہر ا لہرا کرجھوٹے اور جعلی خط دکھاتا پھرے ، جعلی خط ہے جعلی جانتا ہوں جعلی خط ہے لکھوایا گیا ہے وہ خط اسد صاحب سے اور شاہ محمود قریشی بھی شامل ہے.

انہوں نے مزید کہاک مجھے چپ رہنے دو چپ چپ چپ اور تم بھی چپ تم نے فوج میں بغاوت کرانے کی کوشش کی تم نے یہ کوشش کی کہ ایک کو رکمانڈر کو سامنے لاکرآ رمی چیف کوہٹا ڈالو، قمر باجوہ کوہٹا کر دیکھو تمہار باپ بھی نہیں ہٹا سکتا کر لو کوشش اور صدر پاکستان پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایوان صدرسے الٹے سیدھے احکامات کرنا چھوڑ دو.

اب میں یہ بات کہنا چاہتا ہوں خاص طور کہ جس کی سیاست کو ہم بُرا بھلا کہتے رہے کہ یہ فلاں آدمی ہے یہ فلاں آدمی ہے یہ سیاست کی سب سے بڑی بیماری آصف علی زرداری یہ آصف علی زرداری نہیں یہ آصف علی بیداری بن کر سامنے آیا ہے .

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے