جھنگ . ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو سستی اشیاءو خوردونوش مقرر کردہ نرخوں پر فراہم کرنے کےلئے ضلع بھر میں آٹھ رمضان بازارفعال ہیں۔ان تمام رمضان بازاروں میں عام مارکیٹ کی نسبت انتہائی سستے داموں پھل ، سبزیاں اور دیگرروزمرہ استعمال کی اشیاءوافر مقدار میں دستیاب ہیں، رمضان بازاروں کے قیام کا مقصد اوپن مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کے نرخوں کومستحکم رکھنا ہے ۔
ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران شہر بھر میں اشیائے و خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ رمضان بازاروں میںخریداری کےلئے آنے والی خواتین ، بزرگ اور معذور افراد کوہر ممکن سہولیات کی فراہمی سمیت سیکورٹی ، پارکنگ اور سایہ دار انتظار گاہوں کا بھی انتظام کیاگیا ہے۔
ڈپٹی کمشنرنے بلدیہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر رمضان بازاروں اوراس کے اطراف کی صفائی ستھرائی کے حوالہ سے خصوصی اقدامات کریں۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو تنبیہ کی ہے کہ وہ ضلع بھر میں مصنوعی قلت پیدا کرنے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن کےلئے ان عناصر کے خلاف آپریشن کا دائرہ کار بڑھائیں تاکہ روزہ داروں کو ریلیف دیا جا سکے۔
مزید برآں ضلع کی دیگر تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز بھی روزانہ کی بنیاد پر رمضان بازاروںکے دورے کر کے باقاعدگی سے مانیٹرنگ کررہے ہیں تا کہ اشیائے کی کو الٹی کو بر قرار رکھا جا سکے اور رمضان المبارک کے با بر کت مہینے میں عوام کو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام