صفحہ اول / شہر شہر / پیرمحل ،756گ ب میں گھر میں آتشزدگی سے7 افراد جاں بحق

پیرمحل ،756گ ب میں گھر میں آتشزدگی سے7 افراد جاں بحق

پیر محل . ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل کے نواحی گاؤں 756گ ب میں گیس لیکج سے گھر میں آگ لگ گئی،آگ لگنے سے 7افراد جاں بحق ہو گئے،جاں بحق افراد میں 4بچے بھی شام ہیں.

ریسکیو ذرائع کےمطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں 756گ ب میں گھر میں آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ جاں بحق ہونے والے افراد میں 5 بچیاں بھی شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ گھر میں لگی آگ پر بھی قابو پالیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ گھر میں آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے البتہ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کو آگ لگنے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جارہا ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے