صفحہ اول / پاکستان / پاکستان سے پہلی مال بردار ٹرین 13 روز بعد ترکی پہنچ گئی

پاکستان سے پہلی مال بردار ٹرین 13 روز بعد ترکی پہنچ گئی

اسلام آباد ۔ پاکستان سے پہلی مال بردار ٹرین 13 روز بعد ترکی پہنچ گئی ہے .تہران کے ذریعے استبول اور اسلام آباد کے درمیان ایک دہائی بعد چلنے والی ٹرین لاہور، تفتان اور زاہدان سے ہوتی ہوئی انقرہ پہنچ گئی۔

مال بردار ٹرین نے 17 روز کا سفر 13 روز میں مکمل کیا جبکہ دوسری ٹرین بھی ترکی کے راستے پر رواں دواں ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلویز کے ڈائریکٹر (آپریشنز) امتیاز احمد نے بتایا کہ 21 دسمبر کو اسلام آباد سے پہلی مال بردار ٹرین روانہ ہوئی جو پیر کی شام انقرہ (ترکی) پہنچی، جس میں دیگر سازو سامان کے ساتھ بڑی مقدار میں گلابی نمک بھی موجود تھا۔

انہوں نے بتایا کہ منزل پر پہنچنے سے قبل ٹرین میں موجود سامان کو ایرانی، ترک ریل سسٹم کے ذریعے دوسری بوگیوں (ٹرانس شپمنٹ) میں منتقل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرین 8 ویگنز پر مشتمل ہے جس میں 150 ٹن گلابی نمک موجود ہے۔

امتیاز احمد نے مزید بتایا کہ دوسری ٹرین 28 دسمبر کو ازاخیل ڈرائی بندرگاہ سے روانہ ہوئی جس میں 525 ٹن صابن کے پتھر موجود تھے، یہ ٹرین ایران میں داخل ہوچکی ہے اور جلد ہی زاہدان پہنچ جائے گی جہاں ترسیل سے متعلق دیگر کام مکمل کیا جائے گا۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے