صفحہ اول / شہر شہر / پاکستان سٹیزن پورٹل پرموصولہ عوامی شکایات نمٹائی جائیں،علی شہزاد

پاکستان سٹیزن پورٹل پرموصولہ عوامی شکایات نمٹائی جائیں،علی شہزاد

فیصل آباد . ڈپٹی کمشنر فیصل آباد علی شہزاد نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات نمٹانے میں تاخیری حربے استعمال کرنے پربعض محکموں واداروں کی ورکنگ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کارکردگی کا گراف بہتر بنانے اور آئندہ درخواست دہندگان کی طرف سے تسلی بخش لیول کا تناسب 45 فیصد سے کم ہونے والے محکموں کے سربراہان کو شوکاز نوٹس بھجوانے کا حکم دیا ہے۔وہ ضلع میں مختلف محکموں واداروں کی طرف سے پاکستان سٹیزن پورٹل پرموصولہ عوامی شکایات کے حل کی پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے ضلعی سربراہان کو ہدایت کی کہ پورٹل پر شکایت کا اندراج کرانے والوں کی شکایات تیز رفتاری سے حل ہونے کے ساتھ درخواست گزار مطمئن ہونا چاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ اطمینان بخش لیول بڑھانے کے لئے اگر جعلی وفرضی اندراجات رپورٹ ہوئے تو متعلقہ محکمہ نہ صرف ذمہ دار بلکہ جوابدہ ہوگا۔

انہوں نے محکموں کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ زراعت سمیت بعض دیگر محکموں کی طرف سے شکایات نمٹانے کی رپورٹ کا آڈٹ کرانے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل سمیت چیف منسٹر اور پروفارمنس مینجمنٹ پورٹل کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے لہذا آنکھیں کھلی رکھتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کہا موصولہ شکایات کے حل کے سلسلے میں کارکردگی کی جانچ کیلئے اجلاس باقاعدگی سے منعقد ہوگا لہٰذا تمام محکمے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک اور لاپرواہی سے گریز کریں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک 54876 عوامی شکایات نمٹا دی گئی ہیں جبکہ زیر التواء1998 کو حل کرنے کے لئے تیز رفتار اقدامات کئے جارہے ہیں جن میں نئی 1004 درخواستیں بھی شامل ہیں اور درخواست گزاروں کی طرف سے اطمینان بخش لیول 51 فیصد ہے۔اجلاس کومزید بتایا گیا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصولہ عوامی شکایات کے حل پر درخواست گزاروں کی طرف سے رد عمل بھی لیا جاتاہے۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے