جھنگ . ضلع بھر میں حالیہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک9لاکھ60ہزار264افراد کی کورونا ویکسی نیشن کی جا چکی ہے.محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز 5ہزار140افراد کو کورونا سے بچاﺅکی ڈوز لگائی گئی جن میں 5ہیلتھ کیئر ورکز اور5140شہری شامل ہیں.
ضلع بھر میں اب تک کورونا کنفرم مریضوں کی تعداد3736ہو چکی ہے جبکہ کورونا وائرس سے متاثر3736 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ، 24افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے جبکہ74مریض ابھی بھی کورونا وائرس کا شکار ہیں جن کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت تحصیل شورکوٹ، احمد پور سیال اور اٹھارہ ہزاری میں قرنطینہ کیا گیا ہے.
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام