چنیوٹ . ڈپٹی کمشنرسید محمد مسعود نعمان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائننگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں چیف آفیسررانا نواز، ملک ظفر، میونسپل آفیسر پلاننگ رائے ظہیر، ڈی ایس پی ٹریفک، ایکسین ہائی وے، ایکسین بلڈنگ، ایم اینڈ آر کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے .
اجلاس میں مختلف کیسز کی منظوری کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی گئی، ڈپٹی کمشنر نے جملہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام کیسز کی رولز اینڈ ریگولیشن کو فالو کرتے ہوئے مکمل رپورٹ بھجوائیں، کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر سید محمد مسعود نعمان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے صبح سویرے سبزی منڈی کااچانک دورہ کیا اور مختلف سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔عملہ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی بھی موجود تھا.
اسسٹنٹ کمشنر مختلف شیڈز اور سٹالز پر گئی اور سبزیوں اور پھلوں کی دستیابی اور ریکارڈ کو چیک کیا۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملے کو بولیوں کے عمل کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر عمل شفاف اور طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہونا چاہیے۔
انہوں نے ہدایت کی دکانداروں کے پاس ریٹ لسٹ کی موجودگی اور اس کے مطابق پھل وسبزیوں کی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے منڈی میں صفائی کا اعلیٰ معیار قائم رکھنے کی بھی تاکید کی۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام