صفحہ اول / پاکستان / ماضی میں کمزور طبقے کیلئے کوئی پالیسی نہیں بنی، عمران خان

ماضی میں کمزور طبقے کیلئے کوئی پالیسی نہیں بنی، عمران خان

اسلام آباد ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگ ٹیکس دیتے نہیں اور چیزوں کو خراب کہتے ہيں، جب تک ٹیکس نہيں دیں گے ملکی دولت میں اضافہ نہيں ہوگا۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ حکومت کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ چیزیں ملک میں تیار ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ کوئی ایساملک ترقی نہیں کرتا جہاں چھوٹا طبقہ امیراورباقی غریب ہوں، بھارت میں چھوٹا طبقہ امیر ہوگیا ہے اور باقی غربت کی انتہا ہے جبکہ چین نے لوگوں کو غربت سے نکال لیا اور سپر پاور بن گیا لیکن بھارت وہیں کھڑا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ماضی میں کمزور طبقے کیلئے کوئی پالیسی نہیں بنی، پاکستان میں تنخوا دار طبقے کا کسی نے نہیں سوچا، ہمارا سسٹم ایسا ہوگیا ہے کہ سہولت کے بجائے رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں، سسٹم تبدیل کرنے میں وقت لگتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کا کام شروع ہو گیا ہے، ایف بی آر میں مسلسل اصلاحات لانے کی کوشش کررہے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کہتے ہیں کہاں ہے نیا پاکستان؟ یہ ایک جدوجہد کا نام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب معیشت ترقی کرے گی تو قرضے اتار سکیں گے، برآمدات نہیں بڑھیں گی تو دولت کیسے بڑھے گی؟ ماضی میں کسی نے ایکسپورٹ بڑھانے کا نہیں سوچا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگ ٹیکس دیتے نہیں اور چیزوں کو خراب کہتے ہيں، جب تک ٹیکس نہيں دیں گے ملکی دولت میں اضافہ نہيں ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ آپ ٹیکس دے کر حکومت کی مدد کریں، آپ ٹیکس نہیں دیں گے تو حکومت کیسے آپ کی مدد کرے گی، ضروری ہے حکومت آسانیاں پیدا کرے اور عوام ٹیکس دیں۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآرائ سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر ا?پ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے ا?فیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے