جھنگ . ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے کہا ہے کہ روزمرہ استعمال کی اشیائے خودونوش کی مصنوعی قلت ، مہنگائی اورمقررہ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔
ضلع بھر میں تعینات پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر متعلقہ افسران اشیائے خوردونوش کی از سرنو مقرر کئے گئے نرخوں پر فوری طور پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ سبزی ،پھل ودیگر ضروریات زندگی کی اشیاءمارکیٹ کمیٹی کے روزمرہ بنیاد پر جاری کردہ ریٹ کے مطابق فروخت کئے جائیں ا س ضمن میں کوئی شخص یا دوکاندار مقرر کردہ نرخوں سے زیادہ وصول نہیں کرے گا۔ ہرکاروباری شخص اپنی شاپس پر نمایاں جگہ نرخ نامہ مقرہ کروہ آویزاں کرے.
انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں اور دکانداروں کی طرف سے خود ساختہ مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر سبز منڈیوں ،مارکیٹوں اور بازاروں میں چھاپے مارکر صارفین کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام