صفحہ اول / شہر شہر / نئے سال کے آغاز پر ڈیجیٹل ٹرانسفر آپریشن شروع کردیاگیاہے،رضوان نذیر

نئے سال کے آغاز پر ڈیجیٹل ٹرانسفر آپریشن شروع کردیاگیاہے،رضوان نذیر

فیصل آباد ۔ فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے)کے زیر اہتمام نئے سال کے آغاز پر ڈیجیٹل ٹرانسفر آپریشن شروع کردیاگیاہے جس سے شفا ف انداز میں جائیدادوں کی منتقلی سے متعلق شہریوں کو تیز رفتار سہولیات میسر آئینگی۔

یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے رضوان نذیر نے ایک میٹنگ کے دوران بتائی جس میں ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس کی جائیدادوں کی ڈیجیٹلائیزیشن کے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں چیف انجینئر مہر ایوب، ڈائریکٹرز اسماءمحسن، جنید حسن منج، یاسر اعجاز چٹھہ، سہیل مقصود پنوں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبد اللہ نور اور دیگر افسران کے علاوہ ریکارڈ ڈیجٹیلائزیشن کرنے والے ادارہ کے آرڈی او قسیم علوی ودیگر نے شرکت کی۔

ڈائریکٹرجنرل ایف ڈی اے نے بتایاکہ انتظامی امور کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ایف ڈی اے کے ریکارڈ کو شفاف اورمحفوظ بنانے سے متعلق ڈیجیٹلائزیشن کا کام تیزی سے جاری ہے جس کی بدولت مالکان کی پراپرٹی میں کسی قسم کے ردوبدل، فراڈ یا بے قاعدگی کا احتمال نہیں رہیگا۔

انہوں نے بتایاکہ جائیدادوں کو ٹرانسفر کرانے کیلئے اب تمام دفتری کام کمپیوٹرائزڈ ہوجائیگا جس کے تحت جائیدادکے مالک کے تصویر سمیت دیگر تمام کوائف محفوظ اور بائیومیٹرک سسٹم سے منسلک ہوگا تاکہ آئندہ کسی قسم کی دھوکہ دہی کا خطرہ نہ ہو۔ انہوں نے بتایاکہ ڈیجیٹل ٹرانسفر آپریشن کے ذریعے نئے مالک کو سکیورٹی پیپر پر ٹرانسفر لیٹر جاری ہوگا جس میں ردوبدل ممکن نہیں اور جسکی ہوبہو فوٹوکاپی بھی نہیں ہوسکے گی۔

انہوں نے بتایا کہ مالک کو اونر شپ کارڈ جاری کیا جائیگا جس میں جائیداد سے متعلقہ تمام کوائف موجود ہونگے۔ڈائریکٹر جنرل نے افسران کوہدایت کی کہ وہ ڈیجیٹل ٹرانسفر آپریشن کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے تمام تر انتظامی ودفتری تقاضے پورے کریں تاکی درخواست گزاروں کے لئے ہرممکن آسانی میسر آئے اور انہیں تیز رفتار ریلیف فراہم کرکےکم سے کم وقت میں ٹرانسفر کے امور نپٹائیں جاسکیں۔

انہوں نے ہدائت کی کہ ایجنٹ مافیا کی حوصلہ شکنی کی جائےاور انتظامی امور میں مزید شفافیت اور تیزی پیدا کرنے میں کوئی کسر ٹھا نہ رکھی جائے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے