صفحہ اول / کشمیر / مقبوضہ جموں وکشمیر،پلوامہ میں بھارتی فوجی کی خودکشی

مقبوضہ جموں وکشمیر،پلوامہ میں بھارتی فوجی کی خودکشی

سرینگر . کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے ضلع پلوامہ میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجی نے جس کی شناخت اسٹیفن کے نام سے ہوئی ہے ، ضلع کے علاقے راجپورہ میں 42 راشٹریہ رائفلزکے کیمپ میں خود کو گولی مار ی۔

فوجی حکام نے بتایا کہ گولی چلنے کی آواز سننے کے بعد ساتھی اہلکار اس کی طرف دوڑے اور اسٹیفن کو خون میں لت پت پایا۔اس واقعے سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جنوری 2007 سے خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 514 ہو گئی ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے