صفحہ اول / پاکستان / عمران خان طالبان کو این آراو دینے جارہے ہیں،رانا ثناءاللہ

عمران خان طالبان کو این آراو دینے جارہے ہیں،رانا ثناءاللہ

ملتان ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللّٰہ نے ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران خان طالبان کو این آراو دینے جارہے ہیں،ملک سے پچھلے چار سالوں میں سیاسی قدروں کا جنازہ نکال دیا ہے اور اس ملک میں بد تمیزی کا کلچر روشناس کرایا اور یہ لیڈر آف اپوزیشن سے ہاتھ نہیں ملانا چاہتا اپوزیشن سے ڈائیلاگ کرنا نہیں چاہتا ٹی ٹی پی سے ڈائیلاگ کر ناچاہتا ہے مولوی فقیر اللہ دہشتگرد سے ہاتھ ملانا چاہتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اب یہ کہہ رہاہے کہ ہم طالبان کو معافی دیںگے اب اے پی ایس کے معصوم بچوں کے قاتلوں کو معافی دینے جار ہا ہے ان کو این آر او دینے جار ہا ہے وہ لیفٹیننٹ ارسلان 23سالہ جوان جو تین بہنوں کو اکلوتا بھائی تھا اس کے قاتلوں کو این آر او دینے جار ہاہے وہ میجر اسحاق اورہزاروں پاکستانیوں کے خون بہانے والوں کو شہید کرنے والوں کو NROدینے جارہے ہیں جسے قوم معاف نہیں کرے گی اور جب تک یہ نیازی نیب گٹھ جوڑ جاری رہے گا ملک ترقی نہیں کر پائے گا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ایک سازش کے تحت عوام کی رائے کو روکا جاتا ہے اس قسم کی کٹھ پتلی ملسط کئے جاتے ہیں آج اس ملک میں ایک صورتحال ہے سلیکٹڈ نے کنٹینر پر چڑھ کر سی پیک اور ملکی ترقی روکنے کی کوشش کی۔ ان کے پاس ماسوائے انتقام کے کوئی پالیسی نہیں ہے ۔یہ کہتا تھا کہ پٹرول کی قیمت ایک روپیہ بڑھے تو وزیر اعظم چور ہوتا ہے ،ایماندار نے ملک میں پٹرول کی قیمت بڑھادی، چینی کی قیمت بڑھا دی ، آٹے کی قیمت بڑھا دی ، اب بتایا جائے کون چور ہے؟ مہنگائی ہو تو وزیراعظم چور ہوتا ہے، یہ اکیلا نہیں وزیروں کا یہ سلیکٹڈ چوروں کا ٹولہ ہے۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ پورا پاکستان گواہ ہے کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے اور ملک سے دہشتگردی ختم کی اور ملک کوترقی کی جانب گامزن کیا ملک کا گروتھ ریٹ 5.4پر چلی گئی تھی ،پاکستان ایشین ٹائیگر بننے جا رہا تھا پوری دنیا کے اخبارات اور رسائل یہ لکھ رہے تھے کہ پاکستان جس لحاظ سے ترقی کر رہاہے اور ایک ترقی یافتہ ملک بننے جا رہاہے اسی دوران انڈیا نے ایٹمی دھماکے کئے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان کے اوپر پوری دنیا کا دباﺅ آیا کہ ہندوستان نے بے شک ایٹمی دھماکے کئے لیکن پاکستان ایٹمی دھماکے نہ کر ے کیونکہ دنیا کو گوارا نہیں تھا کہ کوئی اسلامی ملک ایٹمی قوت بنے لیکن اس وقت کے وزیر اعظم نوازشریف نے امریکہ کے صدر کے پانچ ٹیلی فون کے مقابلے میں چھ ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور پاکستان دنیا کے نقشے پر پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کر ابھرے ۔

راناثنا اللہ نے ورکرز کو متحد ہونے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ کو منظم کر و اور اس عمل کو آگے بڑھاو پاکستان مسلم لیگ ن متحد ہو کر جماعت کو مزید مضبوط بنائیں اور جنوبی پنجاب میں ایک طاقت بن کر ابھریں اور اس کا آغاز آج سے حمزہ شریف کی قیادت میں ہوچکاہے ۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے