صفحہ اول / شہر شہر / پنجاب،تعلیمی ادارے6سے11ستمبر تک بند رہیں گے،مراد راس

پنجاب،تعلیمی ادارے6سے11ستمبر تک بند رہیں گے،مراد راس

لاہور . کرونا کیسز میں بتدریج اضافے پر پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی اسکولز 6روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے ٹویٹ میں بتایا کہ تمام تعلیمی ادارے 6سے 11ستمبر تک بند رہیں گے۔ کرونا کی بگڑتی صورتحال پر اسکول بند کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپیل کی کہ شہری گھر پر رہ کر اپنی اور گھر والوں کی حفاظت کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا سے مزید 57افراد انتقال کر گئے۔

کل 59ہزار 745 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3ہزار787 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ملک میں کرونا کیسز کی شرح 6.33 فیصد رہی۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے